کھیل

سنگاپور سے شکست کے بعد ’ایشین کپ 2027‘ میں ہندوستانی فٹبال ٹیم کا داخلہ ناممکن

اے ایف سی ایشین کپ 2027 میں جگہ بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا، گوا میں کھیلے جا رہے کوالیفائر مقابلہ میں ہندوستان کو سنگاپور نے 2-1 سے شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@TheKhelIndia</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @TheKhelIndia

 

ہندوستانی فٹبال شائقین کے لیے منگل کی رات بہت مایوس کن رہی، اے ایف سی ایشین کپ 2027 میں جگہ بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا۔ گوا میں کھیلے جا رہے کوالیفائر مقابلہ میں ہندوستان کو سنگاپور نے 2-1 سے شکست دے دی۔ یہ شکست اس لیے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے کہ سنگاپور فیفا رینکنگ میں ہندوستان سے 24 مقام نیچے ہے۔ میچ کے شروعاتی لمحے ہندوستانی ٹیم کے لیے شاندار رہے۔ 14ویں منٹ میں لالیانزوالا چھانگٹے نے تقریباً 25 گز کے فاصلے سے لانگ شاٹ سے شاندار گول کیا اور ہندوستان کو 1-0  کی برتری دلا دی۔ ہندوستان نے پہلے آدھے گھنٹے تک سنگاپور پر دباؤ بنائے رکھا تھا۔ مڈ فیلڈ میں سبھاشیش بوس اور سنیل چھیتری نے کئی مواقع بنائیں، لیکن انہیں گول میں تبدیل نہیں کر پائے۔

Published: undefined

پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان کی ڈیفنس اچانک کمزور پڑ گئی۔ 42 ویں منٹ میں سنگاپور کے مڈ فیلڈر اوئی ینگ نے ہندوستان کے گول پوسٹ کے سامنے ایک غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیچا شاٹ لگایا، جو ڈائریکٹ نیٹ میں جا کر لگا، اور ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں 1-1 کے برابری پر آ گئی۔ دوسرے ہاف میں ہندوستان کے کوچ خلیل جمیل نے کھلاڑیوں میں بھی تبدیلی کی۔ انہوں نے لسٹن کولاسوا اور سنیل چھیتیری کی جگہ رحیم علی اور ادانتا سنگھ کو کھیلنے کے لیے بھیجا، لیکن یہ تبدیلی بھی ٹیم کے حق میں فائدہ مند نہیں رہی۔ 58ویں منٹ میں سونگ اوئی ینگ نے اپنا دوسرا گول کر کے سنگاپور کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان کے گروپ میں سنگاپور کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ اس گروپ کی فاتح ٹیم کو ہی براہ راست ایشین کپ میں داخلہ ملے گا۔ فی الحال ہانگ کانگ اور سنگاپور 8-8 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، جبکہ ہندوستان کے کھاتے میں 4 میچوں کے بعد صرف 2 ڈرا اور 2 شکست ہیں۔ حالانکہ ہندوستان کے اب بھی 2 میچ باقی ہیں، لیکن ایشین کپ میں کوالیفائی کی امید تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined