تصویر: بی سی سی آئی ایکس ہینڈل
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری مقابلے میں ٹیم انڈیا نے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 121 رنوں کا ہدف دیا گیا تھا جو اس نے کھیل کے پانچویں دن (14 اکتوبر) کے پہلے سیشن میں ہی حاصل کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم کی فتح میں کلدیپ یادو اور یشسوی جیسوال نے اہم کردار ادا کیا۔ کلدیپ نے میچ میں کل 8 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ یشسوی نے سنچری (175 رنز) اسکور کی۔
Published: undefined
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر دیا۔ دہلی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے۔ وہیں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگ 518/5 کے اسکور پرڈکلیئر کی تھی، جب کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 248 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز کی بنیاد پر 270 رنز کی برتری حاصل کی۔
Published: undefined
اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے احمد آباد میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 140 رنوں سے شاندار فتح حاصل کی تھی۔ یہ ہندوستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 ویں ٹیسٹ سیریز جیت ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار ہندوستان کو 2002 میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں (2-1) سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستان کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت پائی ہے۔
Published: undefined
ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کا آغاز توقع کے مطابق نہیں تھا۔ اوپنر یشسوی جیسوال صرف 8 رنز بنا کر جومل واریکن کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ اس کے بعد کے ایل راہل اور سائی سدرشن نے اننگز کو سنبھالا اور 79 رنز کی شراکت داری کی۔ سدرشن نے 39 رنوں کی اننگ کھیلی اور ان کا وکٹ روسٹن چیز نے لیا۔ اس کے بعد شبمن گل سستے (13 رن) میں آؤٹ ہوئے لیکن کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 58 رن) نے نصف سنچری بنا کر ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
Published: undefined
اس سے پہلے فالو کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے دوسری اننگز میں ارادوں کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر جان کیمبل نے 199 گیندوں پر 115 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ وہیں شائی ہوپ نے 214 گیندوں پر 103 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ جسٹن گریوز (ناٹ آؤٹ 50 رن )، کپتان روسٹن چیس (40 رنز) اور جیڈن سیلز (32 رنز) نے بھی مفید اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو نے 3-3 جبکہ محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجا اور واشنگٹن سندر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined