کھیل

فیفا عالمی کپ 2022 کے دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی

میچ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایران کو اپنے گول کیپر کو اس وقت بدلنا پڑا جب وہ گیند کو روکنے کے چکر میں اپنے ہی دفاعی کھلاڑی سے ٹکرا گیا اور سخت زخمی ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال کے عالمی کپ کے دوسرے دن کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو یکطرفہ میچ میں دو گول کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی۔ اس مقابلہ میں ایران کبھی بھی مقابلہ کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں گیند کو اپنے پاس رکھنے کے معاملہ میں بھی ایران انگلینڈ کے سامنے کہیں دکھائی نہیں دیا۔ انگلیند نے 82 فیصد گیند اپنے پاس رکھی جبکہ ایران نے صرف 18 فیصد اپنے پاس رکھی۔ یہ شرح ہی اپنے آپ اشارہ کرتی  ہے کہ مقابلہ کتنا یکطرفہ تھا۔

Published: undefined

میچ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایران کو اپنے گول کیپر کو اس وقت بدلنا پڑا جب وہ گیند کو روکنے کے چکر میں اپنے ہی دفاعی کھلاڑی سے ٹکرا گیا اور سخت زخمی ہو گیا۔ کافی علاج کے بعد بھی جب انہوں نے خود کو کھیلنے کے لائق نہیں سمجھا تو انہوں نے ایرانی ٹیم کے کوچ اور مینیجر کو باہر نکلنے کا اشارہ دیا۔ یہ ایران کے لئے کافی بڑا دھچکا تھا۔

Published: undefined

گول کیپر بدلنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کے سب سے کم عمر کھلاڑی 19 سالہ بیلنگم  نے 35ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعہ ایک شاندار گول کیا اور اس کے بعد ایسا لگا جیسے گولوں کی جھڑی لگ جائے گی۔ اس کے بعد 21 سالہ ساکا نے 43ویں منٹ میں شاندار گول کیا اور اس کے بعد 28 سالہ معروف کھلاڑی اسٹرلنگ نے 45ویں منٹ میں گول داغ دیا۔

Published: undefined

کھیل کے دوسرے ہاف میں ساکا نے 62ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے اسکور کو انگلینڈ کے حق میں چار کر دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی میدان میں آئے ایران کے نئے کھلاڑی تاریمی نے ایک شاندار گول کیا لیکن ایران کی یہ خوشی تھوڑی دیر ہی رہ پائی اور انگلینڈ کے لیے اسٹرلنگ کی جگہ آئے رشفورڈ نے ایک شاندار اور آسان گول کیا اور اس کے بعد ساکا کی جگہ آئے گریلش نے ایک گول کر کے اسکور کو انگلینڈ کے حق میں 6 گول کر دیا۔ پہلے ہاف میں 14 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جبکہ دوسرے ہاف میں دس منٹ دیا گیا۔ انجری ٹائم کے آخری وقت میں ایران کو ایک پینلٹی ملی جس کو تاریمی نے آسانی سے گول میں تبدیل کر دیا۔ میچ انگلینڈ نے ایران کے دو گول کے مقابلے 6 گول سے جیت لیا۔

Published: undefined

دوسرے ہاف میں ایران نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے دوسرے ہاف میں تین گول کھائے جبکہ انہوں نے دو گول کیے بھی۔ ان کے اس بہتر کھیل کی وجہ سے گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کے معاملے میں بھی تھوڑی کمی آئی اور آخری شرح کے مطابق انگلینڈ نے 79 فیصد گیند کو اپنے قبضہ میں رکھا جبکہ ایران نے 21 فیصد گیند کو اپنے پاس رکھا۔ آج اگلا مقابلہ ہالینڈ کا افریقی ٹیم سینیگال سے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined