
برمنگھم میں منعقد کامن ویلتھ گیمز 2022 کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی ریسلر پوجا سہاگ کے شوہر اجے نندل ہفتہ کی رات ہریانہ کے روہتک ضلع میں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ خبر کے مطابق متوفی اجے نندل کے والد نے اجے کے دوست روی پر منشیات دینے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
اس حوالے سے ڈیلی ہنٹ پر شائع رپورٹ میں روہتک کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش کمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اجے نندل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی مہیش کمار کے مطابق واقعہ مہارانی کشوری جاٹ گرلز کالج کے قریب پیش آیا۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں ریسلر پوجا سہاگ نے برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 76 کلوگرام فری اسٹائل کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جہاں اس نے آسٹریلیا کی نومی ڈی بروئن کو 11-0 سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ 25 سالہ پوجا سہاگ 2021 کے ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا وہیں 2019 کے انڈر 23 ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined