گجرات میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی مہم شروع، بھج میں کیا روڈ شو

وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ویڈیو میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ کو پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھج: وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کو گجرات کے بھج میں روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہزاروں لوگوں نے پرجوش استقبال کیا اور قوم پرستی کے نعرے لگائے۔ پی ایم مودی نے آئندہ گجرات انتخابات سے قبل پیر کو بھج میں انتخابی مہم چلائی۔

وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ویڈیو میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ کو پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مودی کی ’ہر گھر جھنڈا‘ کی کال کا اثر بھی دیکھا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر اپنے لیڈر کا استقبال کیا اور بھارت ماتا کی جئے، مودی زندہ باد، ہمارا نیتا کیسا ہو مودی جیسا ہو وغیرہ کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم نے گاڑی سے اتر کر لوگوں کا استقبال کیا اور لوگوں سے ہاتھ بھی ملائے۔


اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے صبح سے ہی انتظار میں کھڑی رہی اور اس یادگار موقع کو اپنے موبائل فونز میں قید کیا۔ ذرائع کے مطابق بھج انتخابی مہم کے دوران مودی بچوں، بزرگوں، نوجوانوں سے ہاتھ ملاتے نظر آئے۔ خواتین بھی بڑی تعداد میں وزیراعظم سے ملنے پہنچیں اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران وہ سر پر کلش رکھے ہوئے تھیں، ساتھ ہی کچھ خواتین نے مودی سے ہاتھ بھی ملایا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گجرات انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس ریاست میں مودی کی ریلیاں بھی چل رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔