جارج فورمین اپنے کنبہ کے ساتھ/تصویر:انسٹاگرام
امریکہ کے قد آور مکے باز جارج فورمین کا جمعہ کو 76 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے مکے بازی کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ فورمین نے 19 سال کی عمر میں ہیوی ویٹ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 1968 کے اولمپک میں طلائی تمغہ کے فاتح تھے۔ انہوں نے 'رمبل اِن دی جنگل' میں محمد علی سے بھی مقابلہ کیا تھا۔
Published: undefined
جارج فورمین کے کنبہ نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے توسط سے ان کی موت کی تصدیق کی۔ پروفیشنل باکسر بننے کے بعد فورمین نے کنگسٹن، جمائیکا میں موجودہ چمپئن جو۔ فریجئر کا سامنا کرنے سے پہلے مسلسل 37 میچ جیتے۔
Published: undefined
فورمین نے دو راؤنڈ کے بعد تکنیکی ناک آؤٹ سے فریجیئر کو شکست دی تھی۔ فورمین کو 1974 میں مشہور مشہور 'رمبل اِن دی جنگل' کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں انہوں نے اپنا پہلا خطاب معروف باکسر محمد علی سے مقابلے کے دوران گنوا دیا تھا۔
Published: undefined
فورمین نے کنشاسا، جیرے (اب کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک) میں محمد علی کا سامنا کرنے سے پہلے دو بار کامیابی کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع کیا جو مکے بازی کی تاریخ میں سب سے مشہور میچوں میں سے ایک بن گیا۔
Published: undefined
فورمین کے انتقال کے کے بعد ان کے کنبہ نے انسٹاگرام پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کنبہ کے تئیں ان کی وقفیت اور مکہ بازی میں ان کے مظاہرہ کی تعریف کی۔ فورمین کے کنبہ نے انسٹاگرام پر لکھا، "ہمارا دل ٹوٹ گیا ہے، گہرے دکھ کے ساتھ، ہم اپنے عزیز جارج ایڈورڈ فورمین سینئر کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، جو 21 مارچ 2025 کو عزیزوں کے درمیان امن کے ساتھ دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک مبلغ، شوہر اور ایک پیارے والد اور ایک قابل فخر دادا اور پردادا۔۔۔ انہوں نے اٹوٹ اعتماد، نرم مزاجی اور بامقصد زندگی گزاری۔"
Published: undefined
1990 کی دہائی میں ریٹائر ہونے کے بعد فورمین مختلف طرح کے پروڈکٹ کے ایک جذباتی ترجمان بن گئے۔ ان میں ان کا سب سے شاندار اشتہار گھریلو آلات برانڈ سالٹن اِنک کا الیکٹرک گرِل تھا۔ فورمین نے اپنا پروفیشنل کیریئر 76 جیت اور 5 شکست کے ریکارڈ کے ساتھ ختم کیا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 1997 میں کھیلا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined