کھیل

پی وی سندھو کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ

سندھو نے کہا کہ جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو میں اچھا کھیل رہی تھی لیکن یہ کھیل بین الاقوامی سطح کا نہیں تھا۔ میں پہلے راؤنڈ یا کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہار جاتی تھی۔

پی وی سندھو، تصویر سوشل میڈیا
پی وی سندھو، تصویر سوشل میڈیا 

عالمی چمپین ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا ہے کہ اولمپک چمپیئن لی زوئی روئی کو 2012 میں شکست دینا ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے ان کے حوصلے کو کافی حد تک بڑھایا۔ سندھو نے یہ انکشاف آن لائن چیٹ شو 'ان اسپورٹ لائٹ' میں ٹیبل ٹینس پلیئر مدیت دانی کے ساتھ گفتگو میں کیا۔

Published: undefined

سندھو نے کہا کہ میرے لئے اہم موڑ تب آیا جب میں نے 2012 میں لی زوئی روئی کو شکست دی۔ وہ اس وقت اولمپک چمپیئن تھیں اور میں نے انہیں چائنا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زوئی روئی کو شکست دینے کے بعد ان کا اعتماد بہت بڑھ گیا تھا اور اس نے انہیں پہلے سے کہیں زیادہ محنت کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ایک سال بعد انہوں نے ورلڈ چمپین شپ میں کانسی کا پہلا تمغہ جیتا۔

Published: undefined

25 سالہ سندھو 2016 کی ریو اولمپک چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں اور 2019 میں انہیں ہندوستان کی پہلی عالمی چمپیئن بیڈ منٹن کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں مجموعی طور پر پانچ تمغے حاصل کیے ہیں جن میں دو کانسی، دو چاندی اور ایک سونے کا تمغہ شامل ہے۔

Published: undefined

سندھو نے کہا کہ جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو میں اچھا کھیل رہی تھی لیکن یہ کھیل بین الاقوامی سطح کا نہیں تھا۔ میں پہلے راؤنڈ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہار جاتی تھی۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے بہتر کھیلنا چاہیے اور پھر میں نے سخت محنت کرنا شروع کردی۔ سندھو نے کہا کہ میں شکست پر افسردہ ہوتی تھی اور میں سوچتی تھی کہ میں کیا غلطیاں کررہی ہوں۔ میں کسی دوسرے کی طرح محنت کر رہی تھی۔ لیکن اولمپک چمپیئن کھلاڑی کو شکست دینے سے مجھے اعتماد ملا اور میرے کھیل میں بہتری آنے لگی۔

Published: undefined

اولمپک سونے کے تمغہ جیتنے والے توفیق ہدایت کے بیک ہینڈ اور دو بار کے اولمپک چمپئن لین ڈین کے کھیل کے انداز سے سندھو نے کہا کہ جب ریو میں چاندی جیتنے کے بعد حیدرآباد پہنچنے پر ایک مداح نے انہیں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سونپ دی۔ دنیا کے ساتویں نمبر کی کھلاڑی نے کہا کہ یہ دل کو چھونے والا واقعہ تھا اور آج بھی مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے۔ میں نے انہیں خط لکھا اور کچھ رقم بھی ارسال کی۔

Published: undefined

سندھو کورونا وائرس کے وبا کے وقت اپنے گھر میں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور وہ اپنے کنبہ کے ساتھ بھی اچھا وقت گزار رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کچھ نئی چیزیں بھی سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں، جیسے آج کل میں پینٹنگ کرتی ہوں۔ میں کھانا پکانا اور بیکنگ بھی کر رہی ہوں۔ یہ واقعی بہت دلچسپ ہے کیونکہ اس سے قبل میری زندگی میں صرف بیڈمنٹن تھا لیکن اب میں مختلف چیزیں سیکھ رہی ہوں جو تخلیقی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined