حقیقت کو چھپانا ہی ملک دشمنی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری زمین پر نہیں آیا ہے تو وہ ہی ملک دشمن ہیں۔

راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا
راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہندوستانی ہونے کے ناطے میری پہلی ترجیح میرا ملک ہے۔‘‘ انہوں نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ ’’یہ بالکل واضح ہے کہ چین ہمارے علاقہ میں آ گیا ہے اور کیسے کوئی دوسرا ملک ہمارے علاقہ میں آسکتا ہے۔ اگرآپ مجھے خاموش رہنے کے لئے کہیں اور اپنے لوگوں سے جھوٹ کہنے کے لئے کہیں، جب کہ سیٹیلائٹ تصاویر دیکھنے اور فوجی ماہرین سے بات کر نے کے بعد مجھے پوری طرح یقین ہے کہ چین ہماری زمین پرگھس آیا ہے، تومیں آپ کے کہنے پر اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتا۔‘‘

راہل گاندھی نےمزید کہا کہ وہ کبھی بھی یہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری زمین پرنہیں آیا ہے تو وہ ہی ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا چاہے پورا مستقبل ختم ہو جائے لیکن میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔