کھیل

دولت مشترکہ LIVE: شریسی کو طلائی اور انکر کو کانسے کا تمغہ حاصل

ہندوستان نے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے 7 ویں دن کا آغاز کانسی تمغے کے ساتھ کیا اور کچھ ہی دیر بعد نشانہ باز شریسی سنگھ نے خواتین کے ڈبل ٹریپ مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا شریسی سنگھ اور انکر متل

شریسی کو طلائی اور انکر کو کانسی تمغہ حاصل

ہندوستان نے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے 7 ویں دن کا آغاز کانسہ تمغے کے ساتھ کیا اور کچھ ہی دیر بعد نشانہ باز شریسی سنگھ نے خواتین کے ڈبل ٹریپ مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں شریسی نے شوٹ آف کے بعد 96+ کا اسکور کیا۔ انہوں نے آسٹریلیائی حریف ایما کوکس (96 + 1) کو پیچھے کر دیا۔ غور طلب ہے کہ شریسی اور ایما 96 کے اسکور پر برابر رہی تھیں جس کے بعد شاٹ آف سے فیصلہ ہوا۔

Published: 11 Apr 2018, 11:13 AM IST

مردوں کے ڈبل ٹریپ مقابلہ میں انکر متل نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے فائنل میں 53 کا اسکور بنایا۔ اس مقابلہ کا طلائی تمغہ اسکاٹ لینڈ کے ڈیڈ مک میتھ کو حاصل ہوا، انہوں نے 74 کا اسکور کیا جوکہ دولت مشترکہ کھیلوں کا ریکارڈ ہ۔ آئل آف مین کے ٹم نیل (70) نے اس مقابلہ کا چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہیں دیگر ہندوستان شوٹر اشب محمد 43 کے اسکور کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔

Published: 11 Apr 2018, 11:13 AM IST

ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 23 پہنچی

ہندوستان نے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک 12 طلائی، 4 چاندی اور 8 کانسے کے تمغے حاصل کر لئے ہیں اور کل 24 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیلی میں وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد تیسرے مقام پر برقرار ہے۔ ہندوستان کے شوٹنگ مقابلوں کے کل تمغوں کی تعاد 11 ہو گئی ہے جن میں 4 طلائی تمغے شامل ہیں۔ ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان نے 5 طلائی تمغوں کے ساتھ 9 تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

Published: 11 Apr 2018, 11:13 AM IST

ایم سی میری کام فائنل میں پہنچیں، چاندی کا تمغہ یقینی

ایم سی میری کام نے بدھ کو باکسنگ کے 48 کلو زمرے میں سری لنگا کی انوشا کو ہرا کر فائنل میں مقام بنا لیا ہے۔ انہوں نے انوشا کو 5-0 سے شکست دی۔ اس طرح ان کا چاندی کا تمغہ یقینی ہو گیاہے۔ اب ہو فائنل میں 14 اپریل کو ناردرن آئرلینڈ کی کرسٹین اوہارا کے مد مقابل ہوں گی۔ ایم سی میری کام پہلی دفعہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

Published: 11 Apr 2018, 11:13 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Apr 2018, 11:13 AM IST