کھیل

بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے لیے نافذ کیا نیا اصول، تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے ہوں گے کم از کم 2 گھریلو میچ

بی سی سی آئی نے تمام کھلاڑیوں کو وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 میں کم از کم 2 میچ کھلینا لازمی قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی میچ فٹنس برقرار رکھنے اور گھریلو کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر @BCCI

 

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ونڈے میچ کی سیریز بھی کھیل چکی ہے۔ اسی درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ونڈے اور ٹی-20 ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بی سی سی آئی نے ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے تحت ’وائٹ بال فارمیٹ‘ کے تمام کھلاڑیوں کو ایک اہم گھریلو ٹورنامنٹ میں کم از کم 2 میچ کھیلنے ہوں گے اور یہ اصول جونیئر کے ساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں پر بھی نافذ ہوگا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے تمام کھلاڑیوں کو وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 میں کم از کم 2 میچ کھلینا لازمی قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی میچ فٹنس برقرار رکھنے اور گھریلو کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وجے ہزارے ٹرافی ہندوستانی کرکٹ کا ایک اہم گھریلو لسٹ اے ٹورنامنٹ ہے، جس کا آغاز 24 دسمبر 2025 سے ہونے جا رہا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے مذکورہ فیصلہ خاص طور پر ان سینئر کھلاڑیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے لیا ہے، جو انٹرنیشنل شیڈول ہونے کے سبب طویل عرصہ سے گھریلو کرکٹ نہیں کھیل پائے ہیں۔ بی سی سی آئی کے اس نئے اصول کے تحت جب بھی سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی سے فری ہوں گے، تب انہیں گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔ اس سے نہ صرف کھلاڑی مسلسل پریکٹس کر سکیں گے، بلکہ گھریلو کرکٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنے سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رواں سال وجے ہزارے ٹرافی یعنی لسٹ-اے ٹورنامنٹ 24 دسمبر 2025 سے 18 جنوری 2026 تک چلنے والی ہے، جس میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا کھیلان طے ہے۔ کیونکہ وراٹ کوہلی نے پہلے ہی دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنی دستیابی کے متعلق اطلاع دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ 2 مقابلے کھیلنے والے ہیں۔ جبکہ وراٹ کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی میں اپنا آخری میچ 16 سال قبل 2010 میں کھیلا تھا۔ دوسری جانب روہت شرما بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ روہت شرما نے بھی 16 سال قبل 17 اکتوبر 2010 کو وجے ہزارے ٹرافی میں نظر آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined