کھیل

ایشین گیمز: اسکویش میں بھی ہندوستان کو ملا گولڈ، دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرایا

2014 کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں اسکویش کا طلائی تمغہ جیتا ہے، 2014 میں ہندوستان نے ملیشیا کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>اسکویش کی ہندوستانی ٹیم، تصویر @Media_SAI</p></div>

اسکویش کی ہندوستانی ٹیم، تصویر @Media_SAI

 

ایشین گیمز میں آج ہندوستان نے اپنا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستان کی مردوں پر مشتمل اسکویش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر یہ تمغہ حاصل کیا۔ 2014 کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستان کے لیے 18 سالہ ابھے سنگھ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دباؤ والے حالات میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل ڈال دیا۔

Published: undefined

ایشیائی کھیلوں میں اسکویش کی بات کی جائے تو آج سے پہلے اس زمرے میں ہندوستان کو واحد طلائی تمغہ 2014 میں حاصل ہوا تھا۔ اس وقت ہندوستان نے ملیشیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ پھر اس کے بعد 30 ستمبر یعنی آج اسکویش میں مردوں کی ہندوستانی ٹیم نے طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔ آج کھیلے گئے فائنل کے تیسرے گیم میں ابھے سنگھ نے پاکستان کے زماں نور کو 7-11، 11-9، 11-7، 9-11، 10-12 سے شکست دے کر ہندوستان کا پرچم سب سے اونچا کر دیا۔ اس سے قبل سورو گھوشال نے اپنے میچ میں محمد عاصم خان کو شکست دی تھی، جبکہ مہیش منگاؤنکر کو ناصر اقبال کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

تازہ طلائی تمغہ کے بعد ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 36 ہو گئی ہے، جن میں 10 طلائی تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی جھولی میں 13 چاندی کا تمغہ اور 13 کانسے کا تمغہ آیا ہے۔ ہندوستان 36 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر قابض ہے۔ آج صبح ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ مکسڈ ڈبلز ٹینس سے آیا جس کے فائنل میں روہن بوپنا اور ریتوجا بھوسلے نے جیت کا پرچم لہرایا۔ شروعاتی سیٹ 6-2 سے ہارنے کے بعد ہندوستانی جوڑی نے شاندار واپسی کی اور انھوں نے سپر ٹائی بریک 4-10 سے جیت کر ایشین گیمز چمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined