کھیل

آرینا سبالینکا لگاتار دوسری مرتبہ یو ایس اوپن چمپئن، امانڈا انیسی مووا کو ایک اور گرینڈ سلیم فائنل میں شکست

2014 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب یو ایس اوپن کے ویمنس سنگلس میں کسی کھلاڑی نے اپنے خطاب کا دفاع کیا ہے۔ سبا لونکا کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ وہ دو مرتبہ آسٹریلین اوپن بھی جیت چکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

خواتین ٹینس میں عالمی نمبر-1 بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن 2025 کا ویمنس سنگل خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ ہفتہ کو نیو یارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں سبالینکا نے یو ایس اے کی امانڈٓا انیسی مووا کو سیدھے سیٹوں میں 3-6، (3) 6-7  سے ہرایا۔ سبالینکا کو آٹھویں درجہ حاصل انیسی مووا کے خلاف مقابلہ جیتنے میں ایک گھنٹہ اور 34 منٹ لگے۔

Published: undefined

سابالینکا مسلسل دوسری مرتبہ یو ایس اوپن چمپئن بنی ہیں۔ انہوں نےگزشتہ سال بھی یہاں پر خطاب جیتا تھا۔ 2014 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب یو ایس اوپن کے ویمنس سنگلس میں کسی کھلاڑی نے اپنے خطاب کا دفاع کیا۔ سبا لونکا کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ وہ دو مرتبہ آسٹریلین اوپن (2023، 2024) بھی جیت چکی ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف یو ایس اے کی امانڈا انیسی مووا مسلسل دوسرا گرینڈ سلیم فائنل کھیل رہی تھیں، لیکن وہ ایک مرتبہ پھر خطاب سے محروم ہو گئیں۔ ومبلڈن 2025 کے ویمنس سنگلس فائنل میں انہیں پولینڈ کی ایگا سویاتیک کے ہاتھوں 6-0، 6-0 سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

27 سالہ آرینا سبالینکا نے پہلے سیمی فائنل میں یو ایس اے کی جیسیکا پیگولا کو 6-4، 3-6، 4-6 سے ہرا کر خطابی مقابلے میں جگہ بنائی تھی جبکہ انیسی موا نے سیمی فائنل میں جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو(4) 7-6، (3) 6-7، 3-6 سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

مینس سنگلس کی بات کی جائے تو یو ایس اوپن 2025 کا فائنل 7 ستمبر (آج) کو عالمی نمبر-1 جینک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان ہونا ہے۔ اطالوی کھلاڑی سِنر نے دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسیمے (25ویں سیڈ) کو 1-6، 6-3، 3-6، 4-6 سے ہرایا تھا۔ وہیں عالمی نمبر-2 الکاریز نے پہلے سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ کو 4-6، (4) 6-7، 2-6 سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined