کھیل

18 سالہ پلک کوہلی نے ٹوکیو اولمپک کے لئے کیا کوالیفائی

پلک نے ایس ایل 3، ایس یو 5 خواتین ڈبلز مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ پلک نے تجربہ کار پارول پرمار کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان کی 18 سالہ پلک کوہلی نے ٹوکیو پیرالمپک کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ پیرالمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والی سب سے نوجوان پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔ پلک نے ایس ایل 3، ایس یو 5 خواتین ڈبلز مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ پلک نے تجربہ کار پارول پرمار کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسپینش پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2021 کے اختتام کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔ حالانکہ کورونا سے متعلق سفر پر پابندی کی وجہ سےہندوستان کا دستہ اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکا۔

Published: undefined

جالندھر میں پیدا ہونے والی پلک نے اٹھارہ سال کی عمر میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پیرالمپک میں جگہ بنائی ہے۔ عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود پلک اور پارول ان کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستان کی پہلی پیرا شٹلرس بن گئی ہیں۔ پیرا بیڈمنٹن اس سال پیرالمپک میں اپنا ڈیبیو کرے گا۔

Published: undefined

پلک نے پیرالمپک میں جگہ ملنے کی خبر ملتے ہی کہا ’’ مجھے آج باقاعدہ طور پر یہ اطلاع ملی اور میں اس خبر کو سن کر بے حد خوش ہوں‘‘۔ پلک اور پارول موجودہ وقوت میں لکھنؤ میں واقع گورو کھنہ ایکسکیلیا بیڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ کرتی ہیں جو ہندوستان کی پہلی پروفیشنل بیڈمنٹن اکیڈمی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined