
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 ’مِنی آکشن‘ کے لیے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے اپنا نام درج کرایا ہے۔ اس میں مینک اگروال، کے ایس بھرت، راہل چہر، روی بشنوئی، آکاش دیپ، دیپک ہڈا، سرفراز خان، شیوم ماوی، نودیپ سینی، چیتن سکاریہ، کلدیپ سین، پرتھوی شا، راہل ترپارٹھی، سندیپ واریئر اور امیش یادو ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ جبکہ وینکٹیش ایئر سمیت مجموعی طور 45 کھلاڑی ایسے ہیں، جن کا بیس پرائز 2 کروڑ روپے ہے۔ ان تمام پر 16 دسمبر کو ابو ظہبی میں منعقد یک روزہ منی آکشن میں بولی لگائی جائے گی۔
Published: undefined
’کرکبز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2026 منی آکشن رجسٹر میں مجموعی طور پر 1355 کھلاڑیوں کا نام درج ہے۔ اس میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بڑے بڑے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا بھی نام درج ہے۔ کیمرون گرین، میتھیو شارٹ اور اسٹیون اسمتھ ان آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں خریدار ملنے کی امید ہے۔ کھلاڑیوں کی طویل فہرست میں انگلینڈ کے جیمی اسمتھ اور جانی بیرسٹو، نیوزی لینڈ کے راچن رویندر، سری لنکا کے وانند ہسرنگا، متھیشا پتھیرانا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین، شائی ہوپ اور الزاری جوسیف جیسے بڑے کھلاڑیوں کا نام شامل ہے۔
Published: undefined
2 ہندوستانی کھلاڑیوں روی بشنوئی اور وینکٹیش ایئر سمیت مجموعی طور پر 45 کھلاڑیوں نے اپنا بیس پرائز 2 کروڑ روپے رکھا ہے۔ جن 43 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنا بیس پرائز رکھا ہے ان میں کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، جیمی اسمتھ، مجیب الرحمان، نوین الحق، سین ایبٹ، ایشٹن اگر، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، جوش انگلش، مستفیض الرحمان، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، ٹام کُرن، لیام ڈاسن، بین ڈکیٹ، ڈینیل لارنس، لیام لونگسٹن، راچن رویندرا، ڈیرل مشیل، مائیکل بریسویل، جیرالڈ کوٹزی، لونگی انگیڈی، اینرک نورٹجے، پتھیرانا، مہیش تھیکشنا اور ہسرنگا وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور آئی پی ایل میں 9 سیزن کھیلنے والے شکیب الحسن نے اپنا بیس پرائز ایک کروڑ روپے رکھا ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے دائیں ہاتھ کے اسپنر آدتیہ اشوک بھی ہیں، جن کا بیس پرائز 75 لاکھ روپے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined