سماج

غزہ پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، 21 افراد ہلاک

آتش زدگی کا یہ واقعہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک تین منزلہ عمارت میں اس وقت پیش آیا جب سالگرہ کی تقریبات جاری تھیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ آگ عمارت میں ذخیرہ شدہ پٹرول کی وجہ سے لگی۔

فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس
فائل علامتی تصویرآئی اے این ایس 

حماس کے زیر انتظام غزہ میں حکام نے بتایا کہ شمالی غزہ پٹی کے انتہائی گھنی آبادی والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک تین منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے اس واقعے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

جبالیہ غزہ کے ان آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جہاں 23 لاکھ افراد مقیم ہیں اور اس کا شمار دنیا کے سب سے گنجان آبادی والے علاقوں میں ہوتا ہے۔ اسرائیل نے اس علاقے کی سن 2007 سے ہی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Published: undefined

حماس کے عہدیداروں نے بتایا کہ آگ پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں ذخیرہ شدہ پٹرول کی وجہ سے لگی۔ تاہم فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پٹرول کو آگ کیسے لگی۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بعض مقامی افراد کا تاہم کہنا ہے کہ سالگرہ تقریبات کے دوران موم بتیاں جلائی گئی تھیں اور آگ غالباً اسی سے لگی۔" جیسے ہی موم بتی جلائی گئی فوراً آگ لگ گئی اور ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا۔"

Published: undefined

سینکڑوں افراد بے بسی کے عالم میں جلتی ہوئی عمارت کی کھڑکیوں سے شعلے نکلتے دیکھتے رہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اسرائیل اور مصر کی ناکہ بندی کے سبب حماس کے زیر انتظام علاقے میں توانائی کا شدید بحران ہے۔ اکثر لوگ موسم سرما کے لیے گھروں میں گیس، ڈیزل اور پٹرول کا ذخیرہ کرتے ہیں۔ پہلے بھی موم بتیوں اور گیس لیکیج کی وجہ سے آتش زدگی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

Published: undefined

صدر محمود عباس کا اظہار افسوس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Published: undefined

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس منتظمہ کے سکریٹری جنرل حسین الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے غزہ پٹی کے ساتھ اپنی گزرگاہ ایریز کراسنگ کو کھول دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو طبی علاج کے لیے مغربی کنارے اغزہ میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے مابین مفاہمتور بیت المقدس کے فلسطینی ہسپتالوں میں لے جایا جاسکے۔

Published: undefined

غزہ کی پٹی کے ساتھ ایریز کراسنگ کو کنٹرول کرنے والے اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے سی او جی اے ٹی کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل ٹرانزٹ پوائنٹ کے ذریعہ "ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرے گا۔ "

Published: undefined

لیکن اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے فلسطینیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا،"ہم نے سی او جی اے ٹی کے ذریعے زخمی شہریوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں اپنی مدد کی پیش کش کی ہے۔ اسرائیلی ریاست غزہ کے رہائشیوں کو زندگی بچانے والی اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔"

Published: undefined

فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے ایک ٹوئٹ کرکے 21 افراد کی ہلاکت پر افسوس اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے مندوب تور وینس لینڈ نے حادثے میں چل ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو