چھاتروں کی گونج LIVE: اندور کا ’بھارت جوڑو میدان‘ تاریخ رقم کرنے کو تیار، 5 بجے راہل گاندھی طلبا سے کریں گے خطاب

اندور کا ’بھارت جوڑو میدان‘ تاریخ رقم کرنے کو تیار
اندور کا ’بھارت جوڑو میدان‘ راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اندور پہنچ چکے ہیں اور آج 5 بجے وہ ’بھارت جوڑو میدان‘ پہنچیں گے، جہاں طلبا سے براہ راست تبادلۂ خیال کریں گے۔ ’چھاتروں کی گونج‘ نام سے منعقد اس تقریب میں تعلیمی نظام کے بدتر ہو چکے حالات کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوگی اور طلبا کے مختلف مسائل سے بھی آشنائی حاصل کی جائے گی۔
راہل گاندھی اندور پہنچے، ایئرپورٹ پر ہوا شاندار استقبال
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اندور پہنچ چکے ہیں، جہاں انھیں آج شام ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے خطاب کرنا ہے۔ اندور ایئرپورٹ پہنچنے پر کانگریس کے سینئر لیڈران و کارکنان نے راہل گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔ اب سبھی کو انتظار ہے کہ وہ تقریب کے مقام پر پہنچیں اور طلبا سے بات چیت شروع ہو تاکہ پورا ملک ان کے مسائل جان سکے۔ اس پروگرام کو لے کر طلبا اور نوجوانوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
’اب یہ آواز تھمنے والی نہیں ہے‘
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی طلبا کے مسائل اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں ’چھاتروں کی گونج‘ عنوان سے پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ وہ قبل میں کوٹا، دہرادون، پریاگ راج اور پونے کی تقریب میں طلبا سے براہ راست گفتگو کر چکے ہیں اور کئی اہم مسائل ملک کے سامنے لائے گئے۔ خاص طور سے 22 اگست کو پونے میں منعقد ہونے والا پروگرام طالبات پر مرکوز تھا، جس میں طالبات نے کھل کر اپنی بات راہل گاندھی اور ملک کے سامنے رکھی۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقد ہونے والا پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے چلائی جا رہی اس مہم کا پانچواں ایڈیشن ہوگا۔ اس تقریب کے پیش نظر اندور میں طلبا میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کانگریس بھی لگاتار سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مہم سے جڑنے کی اپیل کر رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’اب یہ آواز دبنے اور تھمنے والی نہیں ہے۔ جَن نایک راہل گاندھی کے ساتھ ملک کے طلبا نظامِ تعلیمی کو بدلنے کے لیے ہُنکار بھر رہے ہیں۔ ساتھ آئیے، اس بدلاؤ کے میں ساتھ نبھائیے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
