سماج

سری لنکا 2026ء تک دیوالیہ پن کا شکار رہے گا، ملکی صدر

سری لنکا کے صدر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک کم از کم مزید تین سال تک دیوالیہ پن کا شکار رہے گا کیونکہ غیر معمولی اقتصادی بحران کے بعد تباہ شدہ اقتصادیات کی بحالی میں وقت لگے گا۔

سری لنکا 2026ء تک دیوالیہ پن کا شکار رہے گا، ملکی صدر
سری لنکا 2026ء تک دیوالیہ پن کا شکار رہے گا، ملکی صدر 

سری لنکاکے نئے وزیر اعظم اور جولائی دو ہزار بائیس میں صدر کا عہدہ سنبھالنے والے رانیل وکرمے سنگھے نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ملک کو دیوالیہ پن سے نکالنے کے لیے اچھا خاصا وقت درکار ہو گا۔ وکرمے سنگھے کے مطابق 2026 ء تک وہ سری لنکا کو دیوالیہ پن سے باہر نکالنے کی امید کر رہے ہیں۔

Published: undefined

رانیل وکرمے سنگھے نے گزشتہ برس ایک ایسے وقت پر پہلے وزارت عظمیٰ کا قلمدان اور پھر صدارتی عہدہ سنبھالا تھا، جب اس ملک میں خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کی وجہ سے اندرون ملک حالات شدید بد امنی کا شکار ہو چکے تھے اور عوام سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Published: undefined

حکومت کے ابتدائی اقدامات

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے ٹیکس میں اضافے کے منصوبے کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے ڈیفالٹ کے بعد بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت کی تاکہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔ وکرمے سنگھے نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اقتصادی اصلاحات کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا،''اگر ہم اس منصوبے کے مطابق اپنی کوششیں جاری رکھیں تو ہم 2026 ء تک دیوالیہ پن سے نکل سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پارلیمان سے اپنے خطاب میں سری لنکا کے نئے صدرکا کہنا تھا،''نئی ٹیکس پالیسیاں متعارف کرانا سیاسی طور پر غیر مقبول فیصلہ ہے لیکن یاد رکھیں، میں یہاں مقبول ہونے کے لیے نہیں آیا ہوں۔ میں اس قوم کو اس بحران سے نکالنا چاہتا ہوں، جس میں یہ گر چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

معیشت کی بحالی کا امکان

گزشتہ ماہ جب سری لنکا کے زرمبادلہ کے ذخائر بہت ہی کم اور تاجر ضروری سامان درآمد کرنے سے قاصر ہو گئے تھے تو وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سری لنکا کی معیشت کے مزید 11 فیصد تک سکڑنے کے امکانات ہیں لیکن بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ 2023 ء کے آخر تک معیشت ترقی کے راستے کی طرف لوٹ آئے گی کیونکہ محصولات کے نئے اقدامات سے حکومتی خزانے میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

معاشی بحران اور مہنگائی کے شکار سری لنکا کے عوام کے لیے ٹیکس میں اضافہ اور ایندھن اور بجلی کی سبسڈی کو ہٹانا انتہائی غیر مقبول رہا ہے۔ وکرمے سنگھے کا پالیسی خطاب عین اسی وقت ہوا، جب ٹریڈ یونین کی ایک بڑی ہڑتال تھی۔ یہ ہڑتال ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ڈاکٹروں اور کئی دیگر صنعتوں کے کارکنوں کی طرف سے کی جا رہی تھی۔

Published: undefined

وکرمے سنگھے نے کہا کہ سری لنکا اپنے بقایا قرض کے بارے میں چین کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہا ہے لیکن اسے ''تمام فریقین کی طرف سے مثبت ردعمل‘‘ ملا ہے اور وہ حتمی معاہدے کی طرف کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined