سماج

جرمنی میں بیئر کی بوتلوں کی قلت، بیئر کمپنیاں پریشان

بیئر تیار کرنے والی کمپنیوں کے مطابق پیدواری اخراجات میں اضافہ اور سپلائی کے معاملات کی وجہ سے بیئر کی بوتلوں کی کمی پیدا ہوئی ہے۔ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔

جرمنی میں بیئر کی بوتلوں کی قلت، بیئر کمپنیاں پریشان
جرمنی میں بیئر کی بوتلوں کی قلت، بیئر کمپنیاں پریشان 

جرمن بیئر بنانے والی کمپنیوں نے حکام اور گاہکوں کو متنبہ کیا ہے کہ رواں موسم گرما کے اگلے ہفتوں میں بوتلوں کی عدم دستیابی کے تناظر میں بیئر کی قلت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

جرمنی میں بیئر بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم جرمن بریورز فیڈریشن (جرمن براؤر بُنڈ) کے چیف ایگزیکٹیو ہولگر آئشلے کا کہنا ہے کہ تمام بیئر کمپنیاں ابھی سے بوتلوں کی ممکنہ قلت کا اندازہ لگا چُکی ہیں۔

Published: undefined

بیئر کی بوتلوں میں کمی کے حوالے سے ہولگر آئشلے کا بیان جرمن اخبار بلٹ میں شائع ہوا ہے اور انہوں نے صورت حال کو شدید پریشان کن قرار دیا ہے۔

Published: undefined

ایک اور تنظیم برلن برانڈنبرگ بریورز ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ اشٹیفان فرٹشے کا کہنا ہے کہ بوتلوں کی کمی پیدا ہوگی تو اس کی وجہ سے چھوٹی اور درمیانی حجم کی کمپنیوں کو گہری پریشانی اور کاروباری نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

بوتلوں کی کمی کی ممکنہ وجوہات

سب سے بڑی وجہ انرجی کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ اس باعث بوتلوں کی پروڈکشن کے اخراجات غیر معمولی طور پربڑھ گئے ہیں۔ ہولگر آئشلے نے ایک اور وجہ بتائی کہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی پیدا ہو چکی ہے اور اس باعث سپلائی میں تسلسل رکھنا مشکل ہو چکا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ طویل مدتی کنٹریکٹ رکھنے والے بریورز کو اب بوتلوں کی خریداری پر اسّی فیصد زیادہ قیمت دینی پڑ رہی ہے جب کہ ایک سال قبل ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے بیئر پینے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ خالی بوتلیں جلد از جلد واپس کرنے کی عادت اپنائیں۔

Published: undefined

کئی کمپنیاں بیکار بیٹھی ہیں

بوتلوں کی کمیابی اور ٹرک ڈرائیوروں کی قلت نے بیئر کی مناسب سپلائی پر نہایت گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہولگر آئشلے کا کہنا ہے کہ کئی فیکٹریوں نے تو کہہ دیا ہے کہ اگر صورتِ حال جوں کی توں رہی تو وہ جلد بیکار ہو جائیں گے کیوں کہ ان کے پاس بوتلیں ہی نہیں ہوں گی تو بھریں گے کس میں۔ بیئر فیڈریشن نے اسے ایک پریشان کن معاملہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

جرمنی میں بیئر گلاس اور پلاسٹک کی بوتلوں میں دستیاب ہوتا ہے اور خریدار ان کو خریدتے وقت ایک معمولی سی رقم بوتل کی مد میں بھی ادا کرتے ہیں۔ یہ رقم کسٹمرز کو بوتل واپس کرنے پر واپس ادا کر دی جاتی ہے۔

Published: undefined

رواں موسم گرما میں کھلے موسم اور کھلی جگہوں میں بیئر پینا کووڈ انیس کی وبا سے پہلے جیسا ہونے جا رہا ہے کیوں کہ اب تقریباً تمام کورونا پابندیاں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined