قومی خبریں

بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب مودی اور آر ایس ایس کے لوگ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راہل  گاندھی نے بی جے پی کو ریزرویشن ختم کرو گینگ کا ’اڈہ ‘ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم  مودی اس اڈے کے سرغنہ ہیں ۔ آئین ریزرویشن کے ذریعے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے کانگریس ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Published: undefined

کانگریس رہنما راہل  گاندھی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی 'آرکشن ختم کرو' گینگ یعنی ریزرویشن ختم کرو گینگ  کا اڈہ ہے اور نریندر مودی اس کے سرغنہ ہیں۔ بی جے پی کے لوگ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے لوگ جمہوریت اور آئین کو ختم کرکے اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نظام کے اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہیں جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Published: undefined

ذات پات کی مردم شماری کو ضروری بتاتے ہوئے،  راہل گاندھی نے کہا، "ذات کی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، ہم کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined