سماج

ہمیں آئی ایم ایف کی شرطیں ماننی ہی پڑیں گی، شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کے روز کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے بیل آوٹ کی شرطیں ماننی ہی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ شرائط ہمارے تصور سے بالاتر ہیں لیکن کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

ہمیں آئی ایم ایف کی شرطیں ماننی ہی پڑیں گی، شہباز شریف
ہمیں آئی ایم ایف کی شرطیں ماننی ہی پڑیں گی، شہباز شریف 

جمعے کے روز ملکی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بیل آوٹ شرائط پر اتفاق کرنا ہی پڑے گا حالانکہ یہ ہمارے تصور سے بالاتر ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 6.5 بلین ڈالر کا فنڈ بحال کرنے کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں۔ "میں تفصیلات میں نہیں جاوں گا لیکن صرف اتنا کہوں گا کہ ہمارا معاشی چیلنج ناقابل تصور ہے۔ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرطیں ماننی ہوں گی وہ تصور سے باہر ہیں لیکن ہمیں ان شرطوں سے اتفاق کرنا ہی ہوگا۔"

Published: undefined

شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار سول اور ملٹری رہنماوں کی پشاور میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے بعد کیا۔ اس میٹنگ میں پیر کے روز مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ اس حملے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

'اقتصادی صورت حال ناقابل تصور'

شہباز شریف کا کہنا تھا، "ہماری اقتصادی صورت حال ناقابل تصور ہے۔ اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اس وقت آئی ایم ایف کا ایک مشن پاکستان میں ہے اور ہمیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔" پاکستانی وزیر اعظم نے مزید کہا، "آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور ملک اس وقت اقتصادی بحران کا شکار ہے۔"

Published: undefined

آئی ایم ایف کے پاکستانی نمائندے نے اس حوالے سے روئٹرز کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن مالیاتی امور پر بات چیت کے لیے ان دنوں پاکستان میں ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6.5 ارب ڈالر کے قرض کی بحالی کے لیے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت شروع ہو چکی ہے جو نو فروری تک چلے گی۔

Published: undefined

آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے جانے والے قرض کی قسط روک رکھی ہے اور حکومت سے ٹیکس اکھٹا کرنے کے حوالے سے سخت مطالبات رکھے ہیں جن پر گفت و شنید ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined