سماج

یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے متعدد افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ میزائل گرنے سے کراماٹورسک شہر کے وسط میں واقع رہائشی عمارت پوری طرح تباہ ہو گئی۔ تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری ہیں۔

یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے متعدد افراد ہلاک
یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے متعدد افراد ہلاک 

یوکرینی حکام کے مطابق ایک روسی میزائل نے ملک کے مشرق میں واقع کراماٹورسک شہر کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ اس میزائل حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

پولیس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا، "عمارت کے کم از کم آٹھ اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں سے ایک اپارٹمنٹ پوری طرح تباہ ہوگیا۔"

Published: undefined

تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری

پولیس نے بتایا کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے مقام پر تلاش اور بچاو کی کوششیں جاری ہیں۔ یوکرین کے صدر وولودویمیر زیلنسکی نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا، "کراماٹورسک۔ روسی دہشت گردوں نے شہر پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔ روسی دہشت گردی کو روکنے کا واحد راستہ اسے شکست دینا ہے۔ ٹینکوں کے ذریعہ۔ جنگی طیاروں کے ذریعہ۔ طویل دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعہ۔"

Published: undefined

زیلنسکی نے رات کے اپنے معمول کے خطاب میں کہا کہ ملک کے مشرقی حصے میں دشمن کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا، "ہمارے ملک کے مشرق میں محاذ پر قابضین کی جارحانہ کارروائیوں میں یقیناً اضافہ ہوا ہے۔ صورت حال مزید سخت ہو گئی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا،"روس اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے ایک برس مکمل ہونے سے قبل "کم از کم کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined