سماج

عالمی معیشت کی بحالی ایک طویل سفر ہو گا، او ای سی ڈی

تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی او ای سی ڈی نے کہا ہے کہ تازہ ترین اقتصادی اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ عالمی معیشت میں بحالی کا عمل ایک طویل سفر ہو گا تاہم توقعات میں ماضی کی نسبت قدرے اضافہ ہوا ہے۔

عالمی معیشت کی بحالی ایک طویل سفر ہو گا، او ای سی ڈی
عالمی معیشت کی بحالی ایک طویل سفر ہو گا، او ای سی ڈی 

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) نے حال ہی میں عالمی معیشت میں شرح نمو کے بارے میں قدرے زیادہ پرامید نقطہ نظر پیش کیا۔ توانائی کی قیمتوں میں کمی، سپلائی چین میں رکاوٹوں میں نرمی اور عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے توقع سے زیادہ جلدی دوبارہ کھلے پن کے مظاہرے نے عالمی معیشت کی بحالی میں اضافہ کیا۔ تاہم عالمی معیشت پر اب بھی سود کی بلند شرح اور افراط زر دونوں کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

Published: undefined

پیرس میں قائم اس تنظیم نے مارچ میں اپنی ایک رپورٹ میں عالمی معیشت میں 2.6 فیصد کے مقابلے میں 2.7 فیصد کی شرح سے اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ 2020ء کے کورونا کی عالمی وبا کے دور کے استثنا کے علاوہ بین الاقوامی اقتصادی ترقی کی یہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے سب سے کم سالانہ شرح ہو گی۔

Published: undefined

اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل ماتھیاس کورمن کے بقول، ''عالمیمعیشت میں متوقع بحالی اور مارچ میں ہمارے عبوری تخمینوں سے ظاہر ہونے والے اعداد و شمار میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ تب بھی یہ صورت حال قدرے زیادہ پرامید نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کا سبب بنی تھی۔ اسی کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اب ہم اسے عملی طور پر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

او ای سی ڈی نے امریکہ، چین اور یورو زون کے لیے اپنی پیش گوئیوں کو بھی اپ گریڈ کیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ ترقی مستحکم ہونے کے باوجود ایک نازک معاملہ ہے۔ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ بنیادی افراط زر، جس میں توانائی اور اشیائے خوراک کی غیر مستحکم قیمتیں شامل نہیں ہیں، ماضی کی توقعات سے زیادہ ہے۔ یہ پہلو مرکزی بینکوں کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ صارفین کی طرف سے قرض لینے کے اخراجات میں مزید اضافہ کریں۔ دوسری طرف ان بینکوں نے پہلے ہی اپنی شرح سود میں بھی اضافہ کر رکھا ہے تاکہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کی کوششیں کی جا سکیں۔

Published: undefined

او ای سی ڈی کی تازہ رپورٹ میں ساتھ ہی یہ کہتے ہوئے متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ قرضوں کی بہت بلند سطح والے ممالک اور اداروں کے لیے مقابلتاﹰ غیر محفوظ ہو جانے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ صارفین کو قرضے دینے والے امریکہ کے ایک بڑے علاقائی مالیاتی ادارے سیلیکون ویلی بینک یا SVB کی ناکامی کا ذمے دار بھی ایسی ہی بہت بلند شرحوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔

Published: undefined

تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے سیکرٹری جنرل کورمن کے مطابق، ''پالیسی سازوں کو مالیاتی اقدامات کو ہدف بنانے اور وسیع مالی امداد کو کم کرنے کے لیے افراط زر کو مستقل طور پر نیچے لانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined