سماج

'بھارتی وارن بفٹ' کھرب پتی راکیش جھن جھن والا کون تھے؟

معروف بھارتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا 62 برس کی عمر میں اتوار کے روز ممبئی میں چل بسے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ایک بے مثال، ذہین اور زندہ دل شخصیت قرار دیا۔

'بھارتی وارن بفٹ' کھرب پتی راکیش جھن جھن والا کون تھے؟
'بھارتی وارن بفٹ' کھرب پتی راکیش جھن جھن والا کون تھے؟ 

بھارتی وارن بفٹ کے نام سے مشہورکھرب پتی شیئر کاروباری اور سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا نے اپنا سفر پانچ ہزار روپے سے شروع کیا۔ امریکی جریدے فوربس نے حال ہی میں ان کی جائیداد کا تخمینہ 5.8 ارب ڈالر یعنی 46 کھرب روپے سے زیادہ لگایا ہے۔ اتنی بلندی تک پہنچنے کی ان کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے رہنے والے راکیش جھن جھن والا پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے تاہم سرمایہ کار کے طور پر انہوں نے اپنا سفر کالج میں تعلیم کے دوران ہی شروع کردیا تھا۔ تب انہوں نے پانچ ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اپنے اس سفر میں وہ مسلسل آگے بڑھتے گئے اور بھارت کے امیر ترین افراد میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے ریئر انٹرپرائز نامی سرمایہ کاری مینیجمنٹ کمپنی قائم کی اور بھارت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔

Published: undefined

مشکلات اور کامیابیاں

راکیش جھن جھن والا نے ابتدائی 5000 روپے کی سرمایہ کاری دوستوں سے قرض لے کر کی تھی۔ ایسا نہیں کہ وہ اس کے بعد مسلسل کامیاب ہوتے رہے۔ انہوں نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ سن 2019 میں ورلڈ فٹ بال فیڈریشن کی ایک تقریب میں انہوں نے بتایا تھا کہ 1988ء میں ان کی جائیداد ایک کروڑ روپے کے قریب تھی جو 1993ء میں بڑھ کر 200 کروڑ روپے ہوگئی۔

Published: undefined

جھن جھن والا کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سن 2000 میں ان کی جائیداد 800 کروڑ روپے ہوجانے والی تھی بلکہ سن 2002 میں بھی ان کی جائیداد کا تخمینہ 250 کروڑ کے قریب ہی رہا۔ ان کا کہنا تھا،''ہم کسی چیز کو قیاس کرکے نہیں چل سکتے۔ کامیابی کے حوالے سے آپ ہمیشہ گومگو میں رہتے ہیں۔ یہ ہمیشہ غیر مستقل ہوتی ہے اور بدلتی رہتی ہے۔‘‘

Published: undefined

جھن جھن والا کی کامیابی کا اصول

انہوں نے ایک بار کہا تھا، ''ترقی غیر منظم طریقے سے آتی ہے، منظم طریقے سے نہیں۔‘‘ حالانکہ اپنی ترقی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ان کی عادت نہیں تھی۔

Published: undefined

کامیابی کے بارے میں ان کا مشہور قول ہے،''کامیابی سے آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ یہ آپ کے لیے خدا کی دین ہے۔ آپ کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں اس لیے ہیں کیونکہ خدا نے آپ کو وہاں کے لیے منتخب کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

جھن جھن والا کے ساتھ دہائیوں تک کام کرنے والے افراد بتاتے ہیں کہ ان کا کمیونیکیشن اسکل غضب کا تھا۔ وہ نہایت آسان زبان میں شیئر بازار یا بازار حصص کی باریکیاں سمجھانے کی وجہ سے ٹیلی ویژن پر ایک مقبول تجزیہ نگار بھی بن گئے تھے۔

Published: undefined

جھن جھن والا کو بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 'بگ بُل' کہا جاتا تھا۔ انہیں بلا جھجھک بڑے خطرات مول لینے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے انہیں ''سرمایہ کار،خطرات مول لینے والا بہادر اور شیئر بازار کی گہرائی کو سمجھنے والا'' قرار دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق راکیش جھن جھن والا نے بھارت کے مالیاتی شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

Published: undefined

بجٹ ایئر لائنز آکاش کا آغاز

راکیش جھن جھن والا نے حال ہی میں بجٹ ایرلائنز ''آکاش‘‘ شروع کرنے میں مدد کی تھی۔ گزشتہ ہفتے ہی اس ایئرلائنز نے اپنی پہلی پرواز کی تھی۔ آکاش ایئرلائنز کے افتتاح کے موقع پر وہ وہیل چیئر پر نظر آئے تھے۔ انہوں نے ڈھائی ارب روپے میں کمپنی کے 40 فیصد شیئرز خریدے تھے۔

Published: undefined

حالانکہ اس ایئرلائنز میں جھن جھن والا کی سرمایہ کاری پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرکے ناکام ہونا بہتر سمجھتے ہیں۔ وفات سے چند روز قبل ہی جھن جھن والا نے کہا تھا کہ بھارتی معیشت اپنے سنہرے دور میں داخل ہورہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ