سماج

ترکی میں پالتو جانوروں کو ملبے سے زندہ نکالنے کی کوششوں میں شامل پاکستانی ریسکیو ٹیم

ترکی میں حالیہ زلزلے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی غیر سرکاری تنظیم پاکستان ریلیف کی ایک ٹیم بھی سرگرم ہے۔

ترکی میں انسانوں اور پالتو جانوروں کو ملبے سے زندہ نکالنے کی کوششوں میں شامل پاکستانی ریسکیو ٹیم
ترکی میں انسانوں اور پالتو جانوروں کو ملبے سے زندہ نکالنے کی کوششوں میں شامل پاکستانی ریسکیو ٹیم 

ترکی اورشام میں حالیہ قیامت خیز زلزلے کے بعد مختلف ممالک نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پیشکش کی۔ پاکستان سے ایک غیر سرکاری تنظیم پاکستان ریلیف کی ایک ٹیم بھی ترکی پہنچ کر زلزلے کے متاثرہ ترین علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی غیر سرکاری تنظیم ''پاکستان ریلیف انٹرنیشنل ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اکیڈمی‘‘ (پی آر آئی ڈی ای اے) کی ایک ٹیم ترکی پہنچی جہاں وہ شدید متاثرہ علاقوں میں سے ایک کہرامان ماراش میں ایک ہفتہ ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے بعد اتوار کو ایک اور تباہ شدہ شہر ادانا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

پاکستان سے ترکی کا امدادی سفر

پی آر آئی ڈی ای اے کے صدر مجتبیٰ حیدر عمران نے ڈوئچے ویلے کو بذریعہ ٹیلی فون متاثرہ علاقے کی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا جن سے زلزلے سے تباہ حال علاقے میں جاری ریسکیو کے کام اور متاثرین کی تازہ ترین صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔

Published: undefined

مجتبی حیدر عمران نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ جس روز ترکی اور اس کے ہمسایہ ملکشامکے کچھ علاقوں کو تباہ کُن زلزلے نے تہہ و بالا کر دیا اُسی روز ان کی ٹیم نے اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے کو مراسلہ بھیجا اور سرچ اینڈ ریکسیو ٹیم کو ترکی بھیجنے کی پیشکش کی۔ ان کی ٹیم کے پاس K9 'سنفر ڈاگز‘ موجود ہیں جو ملبے کے نیچے سے انسانوں کو نکالنے کے آپریشن میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان ڈاگز کی سفری ضروریات کے مطابق ویکسینیشن بھی کروا دی گئی تھی اور انہیں سفر کے لیے تیار کر لیا گیا تھا۔ تاہم اجازت کے حصول میں تاخیر کے سبب پاکستان ریلیف کی ٹیم بغیر 'سنفر ڈاگز‘ کے ہی 11 فروری کو استنبول پہنچی اور 12 فروری کو یہ ٹیم غازی انتپ پہنچی جس کا حالیہ زلزلے سے بے حد متاثر ہونے والا قریبی علاقہ ہتائی ہے۔ وہاں انہیں کہرامان مراش میں آنے والی تباہیوں اور بہت زیادہ تعداد میں عمارتوں کے انہدام کا پتا چلا۔ پاکستان ریلیف کی ٹیم کے اراکین 12 فروری کی نیم شب کہرامان مراش پہنچے۔ وہاں سے مرکزی شہر تک انہوں نے پیدل چل کر رستہ طے کیا اور فوراً ہی امدادی کاموں میں شامل ہو گئے۔

Published: undefined

رضاکاروں کی کئی ٹیمیں وہاں سرگرم تھیں۔ سردی کی شدت اور اندھیرے میں کام کرنے والے کارکنوں کی ایک ٹیم جب تھک جاتی تو دوسری ٹیم ملبہ صاف کرنے اور مزید انسانوں کو زندہ نکالنے کے انتہائی مشکل کام میں مصروف ہو جاتی۔ پاکستان ریلیف کے صدر نے بتایا کہ ان کی ملاقات ترکی کے سرچ اینڈ ریسکیو کے ایک ادارے Gendarmerie Search and Rescue (JAK) کے اراکین سے ہوئی جنہوں نے بتایا کہ صرف اس شہر سے مجموعی طور 18 ہزار افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔ صرف (JAK) کی ٹیم نے 145 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا ہے۔ مجتبیٰ کے بقول ریسکیو کا کام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''میں سمجھتا ہوں ابھی بھی کئی لوگ ملبے کے نیچے زندہ ہوں گے لیکن ملبہ ہٹانے کا کام بہت مشکل اور وقت طلب کام ۔ انتہائی صبر آزما۔‘‘

Published: undefined

پاکستان ریلیف کے صدر نے بتایا کہ ترکی کے سرکاری ادارے اور فلاحی تنظیمیں انتہائی ہم آہنگی اور تعاون سے مل کر کام کرتی ہیں۔ شب و روز ان کا امدادی کام جاری ہے جس میں امدادی تنظیمیں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں کو مسلسل کھانا فراہم کر رہی ہیں کیونکہ ان کے اراکین بغیر کسی وقفے کے مسلسل ملبے سے انسانوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو انتہائی باوقار طریقے سے غذائی امدد فراہم کرنے کا کام بھی یہاں کی امدادی تنظیمیں انجام دے رہی ہیں۔ بہت سے لوگ دوسرے شہروں سے یہاں پہنچے ہیں۔

Published: undefined

کن سازوسامان کی اشد ضرورت ہے؟

پاکستان ریلیف کی ریسکیو ٹیم کے اراکین کی ملاقات ترکی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے قومی ادارے AFAD کے نمائندوں سے ہوئی۔ جب پاکستان ریلیف نے ان سے پوچھا کہ انہیں فی الوقت سب سے زیادہ ضرورت کس شے کی ہے تو انہوں نے کہا، ''ڈگگنگ ٹولز‘‘ یعنی کھدائی کرنے والے سازو سامان، بیلچے، گینتی، سیفٹی ہلمٹس اور مضبوط ہینڈ گلوز کی۔ مجتبیٰ حیدر کا کہنا تھا کہ ملبہ اتنا زیادہ ہے کہ اُسے صاف کرنے کے لیے ان اشیا کی شدید ضرورت ہے۔ اگلا مرحلہ تعمیر نو کا ہوگا جس کے لیے بھی ان سازو سامان کی شدید ضرورت ہو گی۔ پاکستان ریلیف کے صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے تمام دوستوں اور مُخیر حضرات تک ان چیزوں کی ضرورت کی اطلاعات پہنچا دی ہیں۔ مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی باشندے دل کھول کر چندہ جمع کر رہے اور عطیہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان ریلیف کے صدر نے بتایا کہ ان اور دیگر امدادی اشیاء کو پاکستان سے ترکی پہنچانے کے سلسلے میں ترکش ایئر لائنز نے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان ریلیف پاکستان میں چندہ اکٹھا کر کے مذکورہ سازوسامان خرید کر ترکش ایئرویز کے ذریعے ترکی کے مختلف متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا کام انجام دے گا۔

Published: undefined

چند قابل ذکر سرگرمیاں

مجتبیٰ حیدر عمران نے بتایا کہ شدید سردی اور ملبے سے اُٹھنے والی دھول گرد اتنی زیادہ ہے کہ تمام امدادی کارکنوں کو سانس کی تکلیف اور کھانسی وغیرہ کا سامنا ہے۔ ملبے سے لکڑیاں نکال کر آگ جلائی جاتی ہے تاکہ کسی حد تک سردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ مجتبیٰ نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ بہت سے ترک نوجوان بھی ریسکیو کا کام انجام دے رہے ہیں۔ دو ترک نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں جرمن شہر فرینکفرٹ سے گاڑی کی 60 گھنٹوں کی مسافت طے کرتے ہوئے کہرمان مراش پہنچے۔ وہ اپنی گاڑی میں جس حد تک امدادی اشیاء لاد سکتے تھے، لاد کر لے آئے اور یہاں پہنچتے ہی امدادی کاموں میں شریک ہو گئے۔

Published: undefined

مجتبیٰ حیدر نے بتایا کہ ملبے تلے دبے انسانوں کو زندہ نکالنے کا کام گرچہ جاری ہے تاہم اب رفتہ رفتہ مزید انسانوں کے زندہ نکلنے کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پالتو جانوروں کو بھی بچانے کی کوشش

پاکستان ریلیف کے صدر نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ملبے کو صاف کرنے کے لیے جاری آپریشن میں بلڈوزر اور مختلف مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر ملبہ ہٹاتے ہوئے کچھ پالتو جانور بھی مل رہے ہیں۔ کتے، بلیاں جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوتے ہیں اور کچھ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ان کو بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ یہ جانورکئی دنوں ملبے تلے دبے رہنے کے سبب شدید خوف اور صدمے کا شکار نظر آتے ہیں۔ مجتبیٰ نے کہا کہ انہیں ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام کرنے والوں کی یہ بات بہت ہی اچھی لگی کہ وہ جانوروں کا اتنا احترام اور ان سے محبت کرتے ہیں۔ انہیں گود میں اُٹھانا، انہیں پیار کرنا، کھانا کھلانا اور پانی پلانا۔ ہمارے کارکن بھی یہ کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

IDEA’ آئی ڈی ای اے‘ کس طرح کام کرتا ہے؟

پاکستان ریلیف دراصل ہیومینیٹیرین اسسٹنس کا شعبہ ہے اور IDEA یعنی انٹر نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اکیڈمی میں اسکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر فرسٹ ایڈ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ ''سی بی ڈی آر ایم‘‘ کے مختلف مضامین اور ٹریننگ پروگراموں کے ذریعے 'کیپیسٹی بلڈنگ‘‘ کی جاتی ہے۔ پاکستان ریلیف کے صدر کا کہنا تھا، ''جب بھی دنیا میں کہیں بھی کوئی ہنگامی حالت یا ڈیزاسٹر ہو، ہماری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان خود کو بلا کسی معاوضہ رضا کارانہ طور پر خدمات کے لیے پیش کرتے ہیں۔ یہ رضاکار اپنی جیب سے خرچ کر کے اس کار خیر میں شریک ہوتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

مجتبیٰ عمران حیدر نے بتایا کہ ترکی میں سرگرم ان کی ٹیم اس وقت تین اراکین پر مشتمل ہے جبکہ ان کے چار مزید رضا کار جلد پاکستان سے تر کی پہنچنے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined