سماج

پاکستان: لاپتا آرمی ہیلی کاپٹر کا اب تک سراغ نہیں

بلوچستان میں سیلاب ریلیف آپریشن کے دوران پیر کو لاپتا ہوجانے والے آرمی ہیلی کاپٹر کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے،اس پر ایک کور کمانڈر سمیت چھ اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاکستان: لاپتا آرمی ہیلی کاپٹر کا اب تک سراغ نہیں
پاکستان: لاپتا آرمی ہیلی کاپٹر کا اب تک سراغ نہیں 

سیلاب سے متاثرہ پاکستانی صوبے بلوچستان میں پیر کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر کا رابطہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) نے اعلیٰ فوجی افسران کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہو جانے کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں سیلاب ریلیف آپریشن کا حصہ تھا اور اس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ فوجی افسران سوار تھے۔

Published: undefined

لسبیلہ کے قریب لاپتا ہونے والے اس ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔ اس سرچ آپریشن میں آرمی ہیلی کاپٹرز، ایف سی اور پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ رات کے اندھیرے اور دشوار گذار راستوں کی وجہ سے یہ سرچ آپریشن مشکلات کا شکار رہا۔

Published: undefined

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے ان کے بقول یہ علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے اور پولیس ٹیمیں موٹر سائیکلوں پر بھی دشوار علاقوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ہیلی کاپٹر پر کون کون افسران سوار تھے؟

اطلاعات کے مطابق لاپتا ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ جو دیگر فوجی افسران سوار تھے ان میں ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، بریگیڈیئر خالد، میجر سعید (پائلٹ)، میجر طلحہ (پائلٹ) اور نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایوی ایشن امور کے ماہر اور آرمی ایوی ایشن کے سابق فلائٹ انجینئر بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان نے کہا کہ اس وقت پورا بلوچستان سیلابی تباہی کا شکار ہے۔ پاکستان آرمی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق لاپتا ہونے والا ہیلی کاپٹر بھی ریلیف آپریشن کا حصہ تھا۔

Published: undefined

ہیلی کاپٹر لاپتا ہونے کا سبب کیا ہوسکتا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں فاروق حمید نے بتایا کہ عام طور پر ہیلی کاپٹر کو سفر کا ایک محفوظ ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کو کسی خرابی کی صورت میں کسی میدان، سڑک یا تھوڑی سی پلین چوٹی پر بھی لینڈ کروایا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول اس طرح کی ہیلی کاپٹر فلائٹ میں کسی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے ایک فلائٹ انجینئر بھی موجود ہوتا ہے۔ ”اس طرح کی اہم فلائٹ میں ہیلی کاپٹر کے 'ٹیک آف‘ کرتے ہی اگلی منزل کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے اس کا بذریعہ ریڈیوکمیونیکیشن رابطہ قائم ہو جاتا ہے اور اس طرح کی فلائٹ ایک طرح سے ایوی ایشن ماہرین کی مانیٹرنگ میں چلتی ہے۔"

Published: undefined

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے،اپنے تجربے کی بنیاد پر، ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے لاپتہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں کوئی فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ یا موسم کی خرابی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے لاپتہ ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے والے فوجی افسران کی بحفاظت بازیابی کی دعا کی۔

Published: undefined

لاپتا ہیلی کاپٹر میں سوار افسران کی سلامتی کے لئے پاکستان بھر میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائیٹس پر بھی لوگ اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کا اظہار تشویش

آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی کے لئے دعاگو ہے۔

Published: undefined

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر میں سوار افسران اور جوانوں کی سلامتی کے لئے دعا کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا،"آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی گی اطلاع پریشان کن ہے اور میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعاگو ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined