سماج

کویت کا تاریخی فیصلہ: پہلی مرتبہ خواتین کے لئے فوج کے دروازے کھول دئے گئے

کویت نے اب خواتین کو بھی فوج میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس خلیجی ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خواتین بھی عسکری عہدوں پر کام کر سکیں گی۔

کویت: خواتین کو بھی فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی
کویت: خواتین کو بھی فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی 

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی الصباح نے کہا کہ اب کویتی خواتین کے لیے بھی فوج کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وہ ملٹری سروس میں اسپیشلیٹی آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفیسرز کے طورپر اپنا اندراج کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

کونا کے مطابق کویتی مسلح افواج نے وزیر دفاع نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا،”اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کو بھی کویتی فوج میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔" کویتی وزیر دفاع نے خواتین کی ”صلاحیتوں اور مشکل حالات میں خود کو ثابت کرنے کی اہلیت" پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Published: undefined

کونا کے مطابق کویتی خواتین پولیس کے شعبے میں سن 2001 سے ہی کام کر رہی ہیں، جس کے بعد اب فوج میں بھی ان کے شامل ہونے کا راستہ ہموار ہو گیا۔

Published: undefined

کویتی وزیر دفاع نے کہا کہ ملٹری سروس میں خواتین کے اندراج کی اجازت دینے کا فیصلہ ملک کی حفاظت اور اس کی سلامتی اور استحکام کو محفوظ رکھنے میں فوج کی ذمہ داریوں میں خواتین کی بھی حصہ داری کے تحت دی گئی ہے۔

Published: undefined

ابتدائی مرحلے میں انہیں میڈیکل اور ملٹری سپورٹ کے شعبے میں خدمات انجام دینے کی اجازت دی جائے گی۔ کویتی وزیر دفا ع نے کہا کہ خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت دیے جانے سے حکومتی ایجنسیوں کو کسی بھی داخلی مشکلات کا مقابلہ کرنے میں مدد اور تعاون ملے گا۔ دوسری طرف کویتی خواتین بھی ملک کی فوجی خدمات میں اپنا تعاون دینے میں فخر محسوس کریں گی۔

Published: undefined

خواتین کو بااختیار بنانے کے متعدد اقدامات

کویتی خواتین کو سن 2015میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا اور وہ کابینہ اور پارلیمان دونوں ہی جگہ کافی سرگرم ہیں۔ تاہم حالیہ پارلیمانی انتخابات میں خواتین کو ایک بھی سیٹ پر کامیابی نہیں مل سکی۔

Published: undefined

کویت نے خواتین کو حقوق دینے اور انہیں با اختیار بنانے کے حوالے سے حالیہ چند برسوں کے دوران کافی پیش رفت کی ہے اور اب ایسے بہت سے شعبوں میں بھی خواتین موجودہیں جن پر پہلے مردوں کی اجارہ داری سمجھی جاتی تھی۔

Published: undefined

کویتی حکومت نے گزشتہ ماہ ہی تسلیم کیا تھا کہ وہ خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم اب اس تصدیق نے اسے بحرین، عمان اور سعودی عرب جیسے دیگر پڑوسی ملکوں کی صف میں شامل کردیا ہے جہاں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined