سماج

جاپان: ٹائلٹ پیپر کی مدد سے نوجوانوں کو خود کُشی سے روکنے کی مہم

جاپان میں خود کُشی کرنے والے نوجوانوں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے حکام ایک انوکھا طریقہ آزما رہے ہیں۔ اس مہم کے لیے ٹائلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے۔

جاپان: ٹائلٹ پیپر کی مدد سے نوجوانوں کو خود کُشی سے روکنے کی مہم
جاپان: ٹائلٹ پیپر کی مدد سے نوجوانوں کو خود کُشی سے روکنے کی مہم 

جاپان میں نوجوان طبقے میں خود کُشی کا رجحان اس معاشرے کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ حکام ایک عرصے سے مختلف طریقوں کے زریعے اس سنگین مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اب تک انہیں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

Published: undefined

اب جاپان کے وسط میں حکام نے ایک نئے اور انوکھے طریقہ کار کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو خود کشی جیسے جرم سے روکنے کی کوشش شروع کی ہے۔

Published: undefined

ٹائلٹ پیپر اور خودکُشی؟

ٹائلٹ پیپر کا استعمال جن معاشروں میں عام ہے وہاں ہر کسی کی نظر اس پر ضرور پڑتی ہے۔ اگر ٹائلٹ پیپر پر کچھ درج ہو تو یقیناً اس کا استعمال کرنے والا ایک لمحے کے لیے اس پر غور ضرور کرے گا۔ یہی مقصد ہے جاپانی حکام کا، جس کے لیے انہوں نے یہ مہم شروع کی ہے۔ زندگی سے بیزار اور پژمردگی کے شکار نوجوان، جو اپنی جان لینے پر تلے ہوتے ہیں، ان کے لیے ٹائلٹ پیپر پر مختلف پیغامات پرنٹ کیے گئے ہیں، جن پر درج ہے،'' ڈیئر صارف، تم شاید اپنی زندگی کا خاتمہ چاہتے ہو۔‘‘

Published: undefined

جاپان کے شہر یاماناشی کے ایک حکومتی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک اس مہم کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا،''آپ بیت الخلا میں اکیلے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ ایسے لمحات میں آپ کے ذہن میں انتشار اور فشار پیدا ہونے کے زیادہ خطرات پائے جاتے ہیں۔‘‘ ایسی صورتحال میں کوئی ایسا پیغام، جو شاید خود کُشی کا ارادہ رکھنے والے کے ذہن پر فوری طور سے اثر کر جائے، اس مقصد سے ٹائلٹ پیپرز پر مختلف پیغامات چھپوائے گئے ہیں۔

Published: undefined

پیغامات کیا ہیں؟

ٹائلٹ پیپر، جو عموماً سفید کاغذ سے بنا ہوتا ہے، اس پر نیلے رنگ سے یہ پیغامات پڑھے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ہے،'' پیارے، آپ ایک عرصے سے تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں، گرچہ آپ دوسروں کے آگے خود کو بالکل ٹھیک پیش کر رہے ہوتے ہیں۔‘‘ ایک اور پیغام جو ٹائلٹ پیپر پر در ج ہے،'' آپ کو ہمیں سب کچھ بتانے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ ہمارے ساتھ اپنی تھوڑی سی کیفیت شیئر کر لیں تو کیسا رہے گا؟‘‘

Published: undefined

جاپان میں خود کُشی کی شرح

جاپان میں خود کُشی کی غیر معمولی شرح اس معاشرے کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ تاہم گزشتہ برسوں کے دوران دنیا کے چند دیگر ممالک کی طرح جاپان میں بھی کورونا کی وبا خود کُشی کی شرح میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 2020 ء میں پرائمری ، سیکنڈری اور ہائی اسکول کی سطح کے طلباء کی خود کُشی سے ہونے والی اموات کی شرح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جاپان کی وزارت صحت کے مطابق محض اس ایک سال یعنی 2020 ء میں 499 ایسی اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Published: undefined

یاماناشی کے حکومتی عہدیداروں کا خیال ہے کہ ٹائلٹ پیپرز کی شیٹس پر ایسے پیغامات، جو ان پژمردہ انسانوں کو بہتر زندگی کی یقین دہانی کرائیں، انہیںخود کشی سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ سات ہی ٹائلٹ پیپرز پر درج ہاٹ لائن نمبر ان نوجوانوں، جو انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، کی مدد کا ایک مؤثر اور کامیاب طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس مہم کے تحت ٹائلٹ پیپرز کے 6000 رولز پر پیغامات اور فون نمبر پرنٹ کروائے گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ 12 مختلف علاقوں کی یونیورسٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ذہنی صحت کے امور کے ماہرین کی طرف سے خاکوں پر مبنی چند پیغامات بھی تیار کیے گئے ہیں، جنہیں ان ٹائلٹ پیپرز پر چھپوایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک خاتون جس کے ہاتھ میں چھتری ہے اور وہ آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، یا ایک غیر معمولی شکل کی بلی وغیرہ بنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined