سماج

دروپدی مرمو کے صدر بننے پر قبائلیوں کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں، ماہرین کا خیال

دروپدی مرمو بھارت کی پندرہویں، دوسری خاتون اور انتہائی پسماندہ قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والی پہلی صدر ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ان کے صدر بننے کو ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے۔

ایک قبائلی خاتون بھارتی صدر کے عہدے پر فائز
ایک قبائلی خاتون بھارتی صدر کے عہدے پر فائز 

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے پیر کے دن تاریخی دربار ہال میں دروپدی مرمو سے بھارت کے نئے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ وہ دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے صدر رام ناتھ کووند کی جانشین ہوں گی۔

Published: undefined

حلف لینے کے بعد مرمو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں غریب بھی خواب دیکھ سکتا ہے اور وہ پورے بھی ہوسکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "میرا سفر اوڈیشہ کے ایک چھوٹے سے قبائلی گاوں سے شروع ہوا، جہاں ابتدائی تعلیم حاصل کرنا بھی ایک خواب جیسا تھا لیکن تمام رکاوٹوں کے باوجود میں کالج جانے والی اپنے گاؤں کی پہلی بیٹی بنی۔ مجھے وارڈ کونسلر سے بھارت کے صدر بننے تک کا موقع ملا۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے اور میرا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں غریب خواب دیکھ بھی سکتا ہے اور انہیں پورا بھی کرسکتا ہے۔"

Published: undefined

چونسٹھ سالہ مرمو بھارت کی سب سے کم عمر صدر ہیں۔ وہ ملک کی ایسی پہلی صدر ہیں جن کی پیدائش آزاد بھارت میں ہوئی۔ انہوں نے کہا، "میرا انتخاب ملک کے ہر غریب کی کامیابی ہے اور یہ بھارت کی کروڑوں خواتین کی صلاحیتوں کا مظہر بھی ہے۔"

Published: undefined

تاریخی لمحہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مرمو کو صدر کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے بھارت کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ بالخصوص غریبوں، پسماندہ اور دبے کچلے عوام کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Published: undefined

حلف برداری کے بعد مرمو کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ بھارتی صدر تینوں افواج کا "کمانڈر ان چیف" بھی ہوتا ہے لیکن اس کی حیثیت بڑی حد تک علامتی اور نمائشی ہوتی ہے کیونکہ تمام انتظامی امور کا فیصلہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کرتی ہے، جس پر صدر کو صرف اپنی مہر ثبت کرنی ہوتی ہے۔

Published: undefined

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مرمو کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے سے ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو قبائلیوں میں اپنی رسائی مزید بڑھانے میں کافی مدد ملے گی، جس کا فائدہ سن 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں ہو گا۔

Published: undefined

'زیادہ توقعات نہ رکھیں'

بھارت میں پہلی مرتبہ کسی قبائلی کو اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز کیا گیا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے مدنظر قبائلیوں کی ترقی کے حوالے سے بہت زیادہ خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

Published: undefined

سیاسی تجزیہ نگار اور سماجی کارکن جون دیال کا کہنا تھا، "سابق صدرکے آر نارائنن اپنی دلت کمیونٹی کے لیے کچھ زیادہ نہیں کر سکے، البتہ ان کی وجہ سے بھارتی سپریم کورٹ کو پہلا دلت چیف جسٹس ملا۔ یہ الگ بات کہ چیف جسٹس ان کے اعتماد پر پورا نہیں اترسکے۔ سبکدوش ہونے والے دوسرے دلت صدر رام ناتھ کووند کی مدت کار تو پلک جھپکتے گزر گئی۔ انہیں کچھ نہیں کرنے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔"

Published: undefined

جون دیال کا مزید کہنا تھا، "دروپدی مرمو کے صدر بننے سے قبائلیوں میں امیدیں پیدا ہوئی ہیں لیکن وہ کارپوریٹ سیکٹر کو قبائلیوں کے مسکن جنگلات پر قابض ہونے سے شاید روک نہیں پائیں گی اور نہ ہی ان کے لیے مزید آئینی عہدوں کو یقینی بنا سکیں گی۔"

Published: undefined

حلف برداری سے قبل تنازعہ

مرمو کا تعلق سنتھال قبیلے سے ہے۔ بھارت میں بیشتر قبائل سرنا مذہب کو مانتے ہیں جو ہندو مذہب سے یکسر مختلف ہے۔ حالانکہ ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس قبائلیوں کو ہندو دھرم کا حصہ قرار دینے کی کوشش کرتی رہی ہے تاہم یہ قبائل اس کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر کل ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں دروپدی مرمو کے سر پر ہندو پجاریوں کے ذریعہ 'گنگا جل' چھڑکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد لوگوں نے یہ الزام لگایا کہ چونکہ نئے بھارتی صدر کا تعلق نچلی ذات سے ہے، لہذا اعلیٰ ترین عہدے پر فائز کرنے سے قبل ان کا "شدھی کرن" کر کے باضابطہ ہندو بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع