سماج

نیپال: کیا زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں روک دی گئیں

نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں تقریباﹰ 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب اس حادثے کے 36 گھنٹے بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

نیپال: زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں روک دی گئیں
نیپال: زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں روک دی گئیں 

ہمالیہ کی پہاڑیوں سے گھرے اس ملک کے مغربی اضلاع میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 157 افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 بتائی جا رہی ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہوجانے والے افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

حکام کے مطابق اس زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان جاجرکوٹ ضلع کے مقامی گاؤں نلگاڈ میں ہوا جہاں اموات کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔ 34 سالہ مہیش، جن کے سسر اس حادثے میں ہلاک ہوگئے، نے اے ایف پی کو بتایا، ''میرے خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں۔ لیکن گھر مٹی کا ڈھیر ہوگئے ہیں۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ موجود نہیں ہے، نا ہم تک کوئی امدادی سامان پہنچا ہے۔‘‘

Published: undefined

105 افراد جاجرکوٹ اور دیگر 52 ضلع رکم میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان گوپال چندر بھٹارائی کے مطابق، '' ہم تمام علاقوں سے رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ علاقہ دور دراز آبادیوں پر مشتمل ہے اس لیے ممکن ہے کہ کچھ علاقوں سے رابطہ ممکن نا ہوا ہو۔

Published: undefined

اس زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے جو کہ اس کے مرکز سے تقریباً 500 کلومیٹر دور ہے۔

Published: undefined

نیپال ایک اہم جیولوجیکل فالٹ لائن پر واقع ہے جس سے اس خطے میں زلزلے کا خدشہ رہتا ہے۔ 2015 میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً نو ہزار افراد ہلاک اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس زلزلے نے ملک میں نصف ملین گھر بھی تباہ کر دیے تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں بھی جاجر کوٹ کے قریب دوٹی ضلع میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined