سماج

خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد کا یورپ کا پہلا دورہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وہ اپنے کئی وزرا کے ساتھ یورپ کا دورہ کر رہے ہیں۔

خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد کا یورپ کا پہلا دورہ
خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد کا یورپ کا پہلا دورہ 

سعودی عرب کے عملاً حکمراں محمد بن سلمان 26 جولائی منگل کے روز یورپ کے دورے پر نکلے اور پہلے یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچے، جہاں انہوں نے یونانی وزیر اعظم کریاس مٹسوٹاکس سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

یونان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو میں محمد بن سلمان نے کہا، ''میں یونان آ کر بہت خوش ہوں۔ میرے اور سعودی عرب کے لیے پر تپاک استقبال کا مطلب، بہت کچھ ہے۔''

Published: undefined

انہوں نے ایتھنز میں اپنی میٹنگ کو ''گیم چینجر'' قرار دیتے ہوئے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے گرڈ کو یونان اور دیگر یورپی ممالک سے منسلک کر کے بہت سستی قابل تجدید توانائی فراہم کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ محمد بن سلمان اپنے ساتھ درجنوں تاجروں اور وزراء کا ایک وفد لے کر یورپ آئے ہیں۔ اس موقع پر مٹسوٹاکس نے کہا کہ انہوں نے اسٹریٹیجک اور فوجی تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ خالی ہاتھ نہیں آئے ہیں۔

Published: undefined

امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں ان سے جدہ میں ملاقات کی تھی جس کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں ان کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اطلاع دی تھی کہ ولی عہد محمد بن سلمان 26 جولائی منگل کے روز یونان اور فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

Published: undefined

سن 2018 میں استنبول میں سعودی سفارت خانے کے اندر سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سعودی شہزادے یورپ کا دورہ کر رہے ہیں۔ تفتیش کار صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تار شہزادہ محمد بن سلمان سے جڑتے رہے ہیں۔ سن 2018 میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یونان کے وزیر اعظم کریاس مٹسوٹاکس اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکراں دونوں ہی ریاض کا دورہ کر چکے ہیں۔

Published: undefined

بائیڈن کی محمد بن سلمان سے ملاقات

محمد بن سلمان کا یہ یورپی دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے بعد ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کے ریکارڈ کے مدنظر سعودی شاہی خاندان کو سائیڈ لائن کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود بائیڈن نے جدہ میں محمد بن سلمان سے پر تپاک انداز میں ملاقات کی تھی، جس کے لیے ان پر تنقید کی بھی کی گئی۔

Published: undefined

امریکی خفیہ اداروں نے اپنی تفتیش کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ محمد بن سلمان نے ہی واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ''منظوری'' دی تھی، تاہم ریاض نے اس کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

بائیڈن نے سعودی عرب کے اپنے سفر سے پہلے اخبار کے لیے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ انہوں نے مملکت کے ساتھ تعلقات کو ''دوبارہ ترتیب دینے'' کا منصوبہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب تیل برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہونے کے ساتھ ہی خطے میں امریکہ کا کلیدی اتحادی بھی ہے۔

Published: undefined

یورپی یونین کو متبادل توانائی کی ضرورت ہے

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کی صورت حال میں جس طرح ماسکو نے یورپی بلاک کو گیس اور تیل کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی کر دی ہے، اس پس منظر میں یورپی یونین کے کئی ممالک توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یوکرین پر روسی حملے نے ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے، جس نے مہنگائی کو بھی ریکارڈ شرحوں پر پہنچا دیا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین اس کے بعد سے ہی سعودی عرب پر اپنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔تاہم دنیا کے سب سے بڑے خام تیل پیدا کرنے والے سعودی ادارے نے اس کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے وہ تیل سے متعلق اوپیک ادارے کی طرف سے منظور شدہ پروڈکشن شیڈولز کی پابندی کر رہا ہے۔ اوپیک میں سعودی عرب کے ساتھ روس بھی ایک اہم ملک ہے۔

Published: undefined

متحدہ عرب امارات کے نئے صدر شیخ بن زید النہیان نے حال ہی میں پیرس میں صدر میکراں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ حکام نے اس دورے کے دوران فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined