سماج

امریکا: کیمبرج کی پہلی مسلمان خاتون میئر کون ہیں؟

امریکی ریاست میسیچوسیٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی مرتبہ ایک مسلمان اور پاکستانی نژاد امریکی خاتون میئر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکا: کیمبرج کی پہلی پاکستانی نژاد خاتون میئر کون ہیں؟
امریکا: کیمبرج کی پہلی پاکستانی نژاد خاتون میئر کون ہیں؟ 

اکتیس سالہ سُنبل صدیقی دو برس کی تھیں جب ان کے والدین کراچی سے امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ ان کے والدین کو کیمبرج میں اپنی رہائش کے لیے ایسا علاقہ ڈھونڈنا تھا جو زیادہ مہنگا نہ ہو۔ ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہوں نے ہاؤسنگ لاٹری جیتی اور کیمبرج کے شمالی علاقے میں سکون پذیر ہوئے۔ بعدازاں یہ خاندان مشرقی کیمبرج منتقل ہوگیا۔

Published: undefined

اپنے تعلیمی کیرئیر کے دوران سنبل نے براؤن یونیورسٹی سے پبلک پالیسی کے شعبے سے گریجوئیشن کیا۔ انہوں نے بعد میں نارتھ ویسٹرن پریٹزکر اسکول آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

Published: undefined

اس دوران سنُبل نے ''کیمبرج یوتھ انولومنٹ سب کمیٹی‘‘ کی بنیاد رکھی اور انہیں ''کیمبرج پیس اینڈ جسٹس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اس سب کمیٹی کو اب کیمبرج یوتھ کونسل کہا جاتا ہے اور اس کے قیام کو پندرہ سال ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

سنبل نے بوسٹن کی ایک غیر سرکاری تنظیم 'ایمری کورپس' میں بھی خدمات سر انجام دیں جس کا کام لوگوں کو غربت سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

کیمبرج کی ستتر ویں میئر منتخب ہونے کے موقع پر سُنبل نے اپنی تقریر میں کہا ، "میرے نزدیک ، میرے والدین کی کوششیں اور ہمت ایک مثال ہے ۔ یہاں کیمبرج میں اس طرح کی ان گنت کہانیاں ہیں۔ میں نے کیمبرج میں اپنے اردگرد ایسی ہی جدوجہد اور محنت کا ماحول پایا جس میں میں نے سیکھا کہ پڑوسی ہمارے وسیع تر خاندان کی طرح ہوتے ہیں اور ہماری زندگی ،حفاظت اور کامیابی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined