سماج

کشمیری طلبہ اور دو برس کا نقصان

سکیورٹی اور پھر کووڈ انیس کے نام پر پے در پے لگنے والے لاک ڈاون، موبائل کی بندش اور انٹرنیٹ کی رفتار کم کر دیے جانے سے کشمیری طلبہ کے تعلیمی مواقع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارت، کشمیری طلبہ اور دو برس کا نقصان
بھارت، کشمیری طلبہ اور دو برس کا نقصان 

کشمیر کی صوفیہ بشیر نے اپنے چار سالہ بیٹے کو اکتوبر 2019ء کے دوران اسکول داخل کروایا تھا۔ تب سے اب تک وہ صرف ایک ہفتہ ہی اسکول جا سکا ہے اور وہ بھی مارچ 2020ء میں۔ اس کے بعد سے حکومت نے کشمیر سمیت پورے ملک میں کورونا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔ ان مسلسل پابندیوں نے کشمیر کے 10 لاکھ سے زائد اسکول کے بچوں کو متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

سری نگر کے مضافات میں رہنے والی صوفیہ بشیر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''میرا بیٹا جو صرف ایک ہفتہ ہی اسکول جا سکا، وہ زندگی میں پہلی بار اس نئے تجربے سے گزر رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک یہ سب کچھ بند ہو گیا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''یہ کچھ نیا نہیں سیکھ سکا، دوست نہیں بنا سکا۔ اسے ابھی تک اسکول کی زندگی کا پتا ہی نہیں چل سکا۔‘‘

Published: undefined

کورونا پابندیاں اور اسکول

Published: undefined

کشمیر میں پندرہ مارچ سے اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں لیکن کووڈ انیس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق طلبہ کو ہر روز تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہو گا جبکہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو سینیٹائز بھی کرنا ہو گا۔ طلبہ کے والدین کو تحریری اجازت نامہ بھی دینا ہو گا۔ اس حوالے سے لیکن صوفیہ بشیر کہتی ہیں کہ اتنے چھوٹے بچوں کو نہیں پتا کہ انہیں ان قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے۔

Published: undefined

صوفیہ بشیر کا بیٹا ابھی تک آن لائن کلاسز ہی لے رہا ہے لیکن اس حوالے سے بھی کئی مسائل ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ''کوئی بھی متبادل نہ ہونے سے آن لائن کلاسز پھر بھی کچھ مدد کر رہی ہیں لیکن میرا بیٹا ابھی تک اپنے ٹیچروں کو ہی نہیں پہچان پایا۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا مسئلہ ہےاور مسلسل انٹرنیٹ میں رکاوٹوں سے طلبا کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

طلبا کو نفسیاتی مسائل کا سامنا

Published: undefined

والدین اور اساتذہ کے مطابق اسکول سے دور رہنے کی وجہ سے کچھ طلبا کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ پلوامہ کے سینٹرل ہائیر سکینڈری اسکول میں طالب علموں کی تعداد تقریبا 300 ہے۔ طویل عرصے کے بعد جب چند روز قبل طالب علم دوبارہ اسکول گئے تو ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اسی اسکول کے 38 سالہ استاد مدثر بشیر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ طالب علم صرف 15 فیصد سلیبس ہی پڑھ پائے ہیں کیوں کہ کچھ کے پاس انٹرنیٹ نہیں تھا اور کچھ کے پاس کوئی موبائل خریدنے کی سکت ہی نہیں تھی۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا، ''آن لائن ایجوکیشن ایک ایسی سہولت ہے، جس سے غریب طالب علم فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ اس طرح اسٹوڈنٹ کمیونٹی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ اس کے طلبہ پر جذباتی اور نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں، ''کچھ کا رویہ جارحانہ ہوا ہے اور کچھ کو شخصیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ تعلیم سے بھی آگے کے نقصانات ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس قدر ممکن ہے دباؤ ڈالے بغیر طالب علموں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

مدثر بشیر کے مطابق کچھ طالب علم تو ایسے ہیں، جنہوں نے اسکول آنا ہی بند کر دیا ہے اور وہ ان طالب علموں کو بھی اسکول واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined