سماج

یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیسے ہو رہی ہیں؟

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے ستر ہزار سے زائد مبینہ جنگی جرائم رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان جرائم کے خلاف عدالتی مقدمہ چلانے کا عمل نہایت مشکل نظر آ رہا ہے۔

یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیسے ہو رہی ہیں؟
یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیسے ہو رہی ہیں؟ 

یوکرین اور مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ان ہزاروں واقعات کے ثبوت موجود ہیں، جن میں قتل اور پھانسی، شہری بنیادی ڈھانچے پر گولہ باری، جبری ملک بدری، بچوں کا اغوا، تشدد، جنسی تشدد اور غیر قانونی حراست جیسے جرائم شامل ہیں۔

Published: undefined

لیکن روس بارہا اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین میں شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے یا انہیں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کیا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ کامیاب جنگی جرائم کے خلاف مقدمہ چلانے کے عمل کے لیے کے لیے اعلیٰ معیار کے ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

ایسی صورت حال میں مقدمہ چلانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، جہاں مشتبہ افراد اور جرائم کے مناظر تک رسائی عموماً محدود ہو۔ دوسرے یہ کہ ایسے علاقے میں مبینہ طور پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی بہت ہی پیچیدہ عمل بن جاتی ہے، جہاں قومی اور بین الاقوامی عدالتوں کے درمیان حلقہ عدلیہ کسی ایک نظام کے تحت نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ کُلی یا جُزوی طور پر مل کر کام کرتا ہے۔

Published: undefined

یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کون کر رہا ہے؟

یوکرین کے جنگی جرائم کے پراسیکیوٹر 'عدلیہ کی ایک موبائل ٹیم‘ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ محکمہ انصاف کی ٹیمیں اور فرانسک ٹیمیں مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات بین الاقوامی قانونی ماہرین کے تعاون سے کر رہی ہیں۔ یہ تحقیقات 24 فروری 2022 ء سے بنیادی طور پر یوکرین کے جنوب اور مشرق حصے میں جاری ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں کی زمین روسی افواج دوبارہ چھین لی گئی ہے۔

Published: undefined

مقامی عدالتیں جرائم کے ''براہ راست ارتکاب‘‘ پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی فوج کے نچلے درجے کے 26 افسران کو ریپ، قتل، رہائشی انفراسٹرکچر پر گولہ باری، شہریوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور لوٹ مار کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔کُل 296 افراد پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ تاہم روسی رہنماؤں کو ان اقدامات کا جوابدہ ٹھہرانا، کیونکہ ان کے احکامات پر یہ جرائم کیے گئے، آسان عمل نہیں ہے اور اس میں سالوں لگ سکتے ہیں۔

Published: undefined

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے پراسیکیوٹر کریم خان کے اس عہدے پر فائض ہونے کے بعد اس ایک سال کے عرصے میں وہ تین بار یوکرین کا دورہ کر چُکے ہیں۔ انہوں نے کییف کے اس علاقے کا دورہ بھی کیا، جہاں مبینہ طور پر شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔ وہ بوچا، اور خارکییف کے علاقوں میں بھی گئے جہاں بوروڈیانکا قصبے کے رہائشیوں کے محلوں کو گولہ باری سے تباہ کر دیا گیا۔ یوکرین میں سرگرم عدلیہ کی ایک موبائل ٹیم کے سربراہ وین جورداش کے بقول،''روس کی سیاسی اور عسکری اعلیٰ قیادت کو ان جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانا انتہائی پیچیدہ اور مشکل کام ہے جو ابھی ہونا باقی ہے۔‘‘

Published: undefined

شواہد اکٹھا کرنے کی کارروائی جاری

وین جورداش نے مزید بتایا،'' گزشتہ برس سے جاری تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ روس کا فوجی آپریشن فطری طور پر مجرمانہ ہے، کیونکہ اس سے کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ یوکرینی شناخت کو بڑے پیمانے پر مٹا دیا جائے اور یہ ممکنہ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے بغیر ممکن ہی نہیں۔‘‘

Published: undefined

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) بھی موجود ہے جو جنگی جرائم کے ساتھ ساتھ وسیع تر جرائم کی تحقیقات کرتی ہے، جیسا کہ انسانیت اور نسل کشی وغیرہ۔ دی ہیگ کی اس عدالت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہائی پروفائل روسی مجرموں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Published: undefined

بین الاقوامی فوجداری عدالت کیا کر سکتی ہے؟

جنگی جرائم کا مقدمہ یا تو یوکرین میں اس کی اپنی عدالتوں میں چلایا جا سکتا ہے یا بین الاقوامی عدالتوں میں، یا پھر مٹھی بھر قومی اتھارٹیز ''عالمی دائرہ اختیار‘‘ کے تحت یہ مقدمات چلا سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined