سماج

پرتگال: مزار فاطمہ کے مقام پر کیتھولک یوتھ کا بڑا اجتماع

پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز پرتگال میں کیتھولک نوجوانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ یہ اجتماع مشہور زمانہ ’مزار فاطمہ‘ یا ’ورجن مریم‘ سے منسوب مقام پر منعقد ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وسطی پرتگال میں ہفتہ پانچ اگست کو مسیحییوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا استقبال کیتھولک نوجوانوں نے پُر جوش طریقے سے کیا۔ حکام کے مطابق ہجوم جس کا تخمینہ 200,000 لگایا گیا تھا، پرتگال میں مزار فاطمہ کے وسیع چوک میں جمع ہوا اور 86 سالہ پوپ کا پُر جوش استقبال کیا۔ پوپ کو لزبن سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اس مقام پر پہنچایا گیا۔

Published: undefined

سفید کاساک میں ملبوسپوپ فرانسس اپنے قافلے کے ساتھ آہستہ آہستہ مزار فاطمہ چوک کی طرف بڑھنے کے دوران کئی مرتبہ رکے اور انہوں نے ان بچوں کو بوسے دیے اور ان کے سر پر دست شفقت پھیرا، جنہیں ان تک لایا گیا تھا۔ پوپ فرانسس نے اس مقام پرقائم چیپل میں بیمار اور معذور نوجوانوں کے ساتھ مل کر مقدس کتاب بائبل کی تلاوت کی۔ مسیحی عقیدے میں اس مقام کو خاص اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ اس سے روایت ہے کہ یہاں 'ورجن مریم‘ یا کنواری مریم سن1917 میں چرواہے کے تین بچوں کے ساتھ نمودار ہوئی تھیں اور انہوں نے اسی جگہ ایک تقریر کی تھی۔

Published: undefined

اس 'مزار فاطمہ‘ کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین کھنچے چلے آتے ہیں جن میں اکثریت مسیحی عقیدے کے ماننے والوں کی ہوتی ہے۔ پوپ فرانسس اس بڑے ایونٹ کے بعد واپس لزبن جائیں گے جہاں وہ ہفتے کی شام ’’واٹر فرنٹ پارک ٹیجو‘‘ میں شب بیداری اور عبادت کی تقریب کی قیادت کریں گے۔ چرچ منتظمین توقع کر رہے ہیں کہ ان تقریبات میں ایک ملین تک افراد شریک ہوں گے۔

Published: undefined

پوپ فرانسس جن کی صحت تیزی سے گر رہی ہے،اب تمام ایونٹس پر ویل چیئیر یا واکنگ چھڑی کے سہارے ہی نظر آتے ہیں۔ انہیں جون میں نو راتیں ہسپتال میں گزارنا پڑی تھیں کیونکہ ان کا ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا۔ پوپ اپنی جسمانی کمزوری اور طبعیت کی ناسازی کے باوجود پُرتگال میں منعقدہ ’’ورلڈ یوتھ ڈے‘‘ کی چھ روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کا لاکھوں افراد نے نہایت پُر جوش خیر مقدم کیا۔ گزشتہ جمعرات کو پوپ کے استقبال کی سرکاری تقریب کے لیے لزبن کے ایک پارک میں ڈیڑھ ملین نوجوانوں نے پوپ کے لیے نعرے لگائے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

پوپ فرانسس اپنے پرتگال کے ای دورے کے آخری دن اتوار چھ اگست کو پارک ٹیجو میں ایک بڑے دعائیہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔ مقامی حکام نے تاہم عازمین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ انتہائی گرمی اور تپش سے بچنے کا بندوبست رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں کیونکہ اتوار کو پرتگال کے اس مقام پر درجہ حرارت 39 ڈگی سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ورلڈ یوتھ ڈے دراصل دنیا بھر کے مسیحییوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد 1986ء میں پوپ جان پال دوم نے رکھی تھی۔ اس میں دعائیہ سیشنز کے علاوہ بہت سے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2022ء اگست کے لیے اس پروگرام کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم اُسے کورونا کی عالمی وبا کے تحت ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پرتگال میں اس نوعیت کا یہ چوتھا اجتماع ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined