سماج

اناسی ہلاک، اکسٹھ لاپتہ مگر ایک بلّی بچ گئی

گزشتہ ماہ جنوبی فلوریڈا میں منہدم ہونے والی ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک بلّی برآمد ہوئی ہے۔ بنکس نامی اس بلّی کو اس کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اناسی ہلاک، اکسٹھ لاپتہ مگر ایک بلّی بچ گئی
اناسی ہلاک، اکسٹھ لاپتہ مگر ایک بلّی بچ گئی 

امریکی حکام نے بتایا کہ بنکس نامی یہ بلّی منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کی نویں منزل پر ایک مکان میں رہتی تھی۔ بنکس کو اب اس کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا کے چھوٹے سے شہر سرف سائڈ میں چوبیس جون کو ایک رہائشی عمارت منہدم ہو گئی تھی۔ بارہ منزلہ عمارت کا نام 'چیمپلین ٹاورز‘ تھا۔ اس حادثے میں اب تک اناسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ اکسٹھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

’دا کٹی کیمپس‘ کی شریک بانی جینا نکول ولاسیک نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی اطلاع دی۔ انہوں نے جمعرات کی شب بنکس کے جیسی دکھنے والی سیاہ رنگ کی ایک بلی کی تصویر شیئر کی، جسے میامی بیچ پر اس گروپ کے ایک مرکز پر لایا گیا تھا۔ بعد ازاں جمعے کو 'چیمپلین ٹاورز‘ کے ایک سابق رہائشی اور بنکس کے مالک نے اس بلّی کو پہچان لیا۔ جینا نکول ولاسیک نے فیس بک پر ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ یہ ممکن ہو سکا۔

Published: undefined

میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیئلا لیوائن کاوا نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رضاکار منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے پاس بلّیوں کو کھانا کھلا رہا تھا کہ اس نے بنکس کو شناخت کیا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، "میں پر مسرت ہوں کہ یہ چھوٹا سا معجزہ غم زدہ خاندانوں کے لیے کچھ اچھی خبر کا باعث بن سکا۔ یہ اس سانحے میں ہماری پوری برادری کے لیے خوشی کا ایک لمحہ تھا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined