سماج

ڈاکو بینک کی دیوار کاٹ کر ڈھائی سو سیف ڈیپازٹ باکس لے اڑے

تہران میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ ایک ملحقہ عمارت کے راستے ایک بینک کی دیوار کاٹ کر ڈھائی سو سیف ڈیپازٹ باکس لے اڑا۔ بہت سے ایرانی بینکوں کے سیف ڈیپازٹ یا لاکر رومز ان بینکوں کے تہہ خانوں میں ہوتے ہیں۔

ڈاکو بینک کی دیوار کاٹ کر ڈھائی سو سیف ڈیپازٹ باکس لے اڑے
ڈاکو بینک کی دیوار کاٹ کر ڈھائی سو سیف ڈیپازٹ باکس لے اڑے 

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے تہران میں ایک بینک کے سیف ڈیپازٹ روم کو لوٹنے کے لیے اس بینک کی بلڈنگ سے جڑی ایک عمارت کو استعمال کیا۔ نامعلوم مجرموں کے گروہ نے اس جرم کا ارتکاب اس تین روزہ تعطیل کے دوران کیا، جس دوران بینک بند تھا۔

Published: undefined

نقصان کی مجموعی مالیت نہیں بتائی گئی

مجرموں نے ملحقہ عمارت سے اس بینک کی دیوار کا ایک حصہ کاٹ کر اس کمرے تک رسائی حاصل کی، جس میں سیف ڈیپازٹ باکس موجود تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈاکو 250 سیف ڈیپازٹ باکس اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے جس بینک کو لوٹا، وہ سرکاری ملکیت میں کام کرنے والے بینک ملی ایران کی ایک بڑی شاخ تھی۔

Published: undefined

سرکاری ٹیلی وژن نے اپنی رپورٹوں میں یہ نہیں بتایا کہ چوری کیے گئے سیف ڈیپازٹ باکسز میں موجود قیمتی اشیاء کس نوعیت کی تھیں یا ان کی مجموعی مالیت کیا تھی۔ بینک ملی ایران نے اس واقعے کے بعد پیر چھ جون کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ڈکیتی کی وجہ سے صرف 'محدود نقصان‘ ہی ہوا ہے۔

Published: undefined

بینک مینیجر نے الارم نظر انداز کر دیا

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جب ڈاکوؤں نے بینک کی دیوار کاٹی تو اس دوران خود کار حفاظتی الارم بجنا شروع ہو گیا تھا، جس کی اس بینک کے مینیجر کو وارننگ بھی مل گئی تھی۔ تاہم برانچ مینیجر نے یہ الارم اس لیے نظر انداز کر دیا کہ ماضی میں اس الارم کے غلطی سے بجنے کے کئی واقعات بھی پیش آ چکے تھے۔

Published: undefined

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اس بینک کا الارم سسٹم اس طرح نصب نہیں کیا گیا تھا کہ خطرے کی صورت میں مقامی پولیس کو بھی خود کار طریقے سے اطلاع مل جاتی۔

Published: undefined

تہران کے جس بینک میں یہ ڈکیتی ہوئی، وہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں میں سے ایک پر واقع ہے اور تہران یونیورسٹی اور ایک مقامی پولیس اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔

Published: undefined

ایران میں بینک لوٹنے کے واقعات بہت ہی شاذ و نادر پیش آتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں بینک کے عملے کے کچھ ارکان بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined