سائنس

یوپی کے گل فروش کی منفرد ایجاد، ہیلمٹ میں سولر پینل اور پنکھا لگا کر دی گرمی کو مات!

لکھیم پور کھیری ضلع میں ایک گل فروش نے ایک نیا ہیلمٹ ایجاد کیا ہے جو گرمی سے بچنے میں مددگار ہے، 70 سالہ للورام نے اپنے ہیلمٹ پر ایک سولر پینل اور ایک پنکھا نصب کر لیا ہے۔ #Helmet #Invention

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھیم پور کھیری: یوپی کے لکھیم پوری کھیری ضلع کے ایک گل فروش نے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو گرمی میں راحت دینے میں مددگار ہے۔ ستر سالہ للورام نے اپنے ہیلمٹ میں ایک چھوٹا سا سولر پینل اور ایک پنکھا نصب کیا ہے۔ للورام اس ہیلمٹ کو اس وقت لگا لیتے ہیں جب وہ پھول بیچنے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔

Published: undefined

للو رام نے کہا کہ انہوں نے کئی لوگوں سے سامان مانگ کر یہ منفرد ہیلمنٹ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں بیمار پڑ گیا تھا اور سامان خریدنے سے قاصر تھا۔ مجھے کسی سے سولر پینل مل گیا اور پھر میں نے ایک دوست سے چھوٹا سا پورٹیبل پنکھا اور دوسرے دوست سے ہیلمنٹ مانگ لیا۔‘‘

Published: undefined

للورام کا کہنا ہے کہ پورٹیبل پنکھا انہیں گرمی سے کافی راحت دیتا ہے۔ للو رام روزانہ گھر گھر جاکر پھولوں کے ہار فروخت کرتے ہیں اور ان سے جو پیسہ کماتے ہیں اس سے اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ للو رام نے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دیا ہے کہ ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined