سائنس

ڈی آر ڈی او نے ایس ایف ڈی آر میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

یہ میزائل زمین سے ہوا اور ہوا سے ہوا میں بہتر مظاہرہ کرنے اور ملک کی اسٹرائک رینج کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اس میزائل کے حملہ کرنے کی استعداد 100-200 کلومیٹر ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @DRDO_India
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @DRDO_India 

چاندی پور: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن (ڈی آر ڈی او) نے گزشتہ روز ایس ایف ڈی آر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس میزائل کی حملہ کرنے کی استعداد 100-200 کلومیٹر ہے۔ ہندوستان اور روس دونوں نے ہی اس میزائل کو تیار کیا ہے۔

Published: undefined

اوڈیشہ کے چاندی پور میں ڈی آر ڈی او نے جمعہ کے روز مشترکہ تجربہ رینج سے سالِڈ فیول ڈکٹیڈ رَیمجیٹ (ایس ایف ڈی آر) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ میزائل ہندوستان اور روس کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی ہے۔ ڈی آر ڈی او افسران نے بتایا کہ گراؤنڈ بوسٹر موٹر سمیت تمام سب سسٹم امیدوں پر کھرے اترے اور انہوں نے بہتر مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

یہ میزائل زمین سے ہوا اور ہوا سے ہوا میں بہتر مظاہرہ کرنے اور ملک کی اسٹرائک رینج کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اس میزائل کے حملہ کرنے کی استعداد 100-200 کلومیٹر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined