سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کورونا کی وبا ختم ہو چکی، اب ویکسین کی کوئی ضرورت نہیں! فائیزر کے سابق عہدیدار کا دعویٰ

کورونا کی ویکسین تیار کرنے والی دواساز کمپنی فائیزر کے سابق اہم سائنسدان اور وائس پریزیڈنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی وبا اب ختم ہو چکی ہے اور اب کسی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے

کورونا ویکسین کی علامتی تصویر / بشکریہ astrazeneca.com
کورونا ویکسین کی علامتی تصویر / بشکریہ astrazeneca.com 

واشنگٹن: دنیا کی اہم دواساز کمپنی فائیزر (Pfiezer) نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے اور اسے جاری کرنے کے حوالہ سے خوب سرخیاں بٹوری ہیں لیکن کمپنی کے سابق اہم سائنسدان اور نائب صدر (وی پی) کا دعویٰ ہے کہ اب کورونا کی وبا کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے ویکسین تیار کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

لائف سائٹ نیوز ڈاٹ کام (Lifesitenews.com) میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سابق چیف سائنسٹسٹ ڈاکٹر مائیکل یاڈون نے کہا کہ وبا کے خاتمہ کے بعد ویکسین کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ویکسین کے حوالہ سے ایسی بکواس اب سے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔‘‘

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

ڈاکٹر یاڈون نے کہا، ’’آپ ایسے لوگوں پر ویکسین کا استعمال نہیں کر سکتے جنہیں بیماری کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ جس ویکسین کا انسانوں پر بڑے پیمانے پر تجربہ نہیں کیا گیا ہے اسے آپ لاکھوں صحت مند لوگوں پر استعمال کریں گے تو اس کے منفی اثرات بھی مرتکب ہو سکتے ہیں۔‘‘

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

ویکسین کے حوالہ سے ڈاکٹر یاڈون کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ ایڈوائیزر گروپ آف ایمرجنسیز (ایس اے جی ای) کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ایس اے جی ای یو کے کی ایک سرکاری ایجنسی ہے، جو حکومت کو ہنگامی صورت حال میں صلاح دیتی ہے۔ لائف سائٹ نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایس اے جی ای نے برطانیہ میں عوامی لاک ڈاؤں کے اصولوں کو طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

یاڈون نے ایس اے جی ای کی طرف سے چھوٹی چھوٹی غلطیوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ سات سالوں سے عوام کو پریشانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایس اے جی ای کا کہنا ہے کہ تمام لوگ انتہائی حساس تھے اور محض 7 متاثر ہوئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے سانس کے وائرس کے حوالہ سے ہونے والے تمام تجربات کو نظر انداز کر دیا۔‘‘

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

یاڈون نے کہا کہ انہوں نے یا تو محققین کے تجربات کو دیکھا ہی نہیں یا پھر انہیں نظر انداز کر دیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً 30 فیصد آبادی میں بیماریوں کے تئیں قوت مدافعت موجود تھی۔ خیال رہے کہ فائیزر نے گزشتہ جمعہ کو ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی کووڈ- 19 ویکسین کے لئے امریکی حکام سے ہنگامی استعمال کے لئے اجازت طلب کر رہی ہے۔

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Nov 2020, 11:11 AM IST