سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

چندریان مشن تقریباً سو فیصد کامیاب رہا، اسرو کے چیئرمین کے سیون کا بیان

ایک انٹرویو میں اسرو کے چیف ڈاکٹر سیون نے کہا کہ لینڈر سے رابطہ منقطع ہونا نہ تو مشن کی ناکامی ہے اور نہ ہی اسرو کے لئے کوئی دھچکا۔ لینڈر وکرم سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلور: خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین کے سیون نے کہا کہ، 'ا بھی چندریان -2 کے لینڈر وکرم سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا ہے، لیکن اگلے 14 دنوں کے اندر لینڈر سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر کےسیون نے کہا کہ لینڈر کا کنٹرول سینٹر سے رابطہ ٹوٹ جانے کے باوجود چندریان مشن تقریبا سوفیصد کامیاب رہا ہے اور گگن يان سمیت مستقبل کا کوئی بھی مشن آج (7 ستمبر) کے واقعہ کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔

Published: undefined

اسرو کے چیف سیون نے کہا، ’’وکرم کی سافٹ لینڈنگ میں 30 کلومیٹر کی اونچائی سے سطح تک اترنے میں چار مرحلے تھے۔ ان میں تین مرحلے کامیابی سے پورے کئے گئے۔ ہم صرف آخری مرحلہ مکمل نہیں کر سکے۔ تب تک لینڈر سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا۔‘‘
’ڈی ڈی نیوز‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر سیون نے کہا کہ لینڈر سے رابطہ منقطع ہونا نہ تو مشن کی ناکامی ہے اور نہ ہی اسرو کے لئے کوئی دھچکا۔ لینڈر وکرم سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آربیٹر بالکل اچھی طرح کام کر رہا ہے اور اس معاملے میں ہم نے جو ہدف مقرر کئے تھے، تقریبا تمام حاصل کر لیے ہیں۔ ویسے تو چاند کے مدار میں آربیٹر ایک سال تک چکر لگانا طے کیا گیا ہے لیکن اس میں ساڑھے سات سال کے لئے ایندھن ہے۔ اس ساڑھے سات سال میں وہ پورے چاند کی میپنگ کرسکے گا۔

Published: undefined

اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ چاند پر بھیجے گئے کسی آربیٹر میں ایل بینڈ سار لگایا گیا ہے۔ چندریان -1 سمیت اب تک کے سبھی مشن میں ایس بینڈ سار کا استعمال کیا گیا تھا۔ چندریان -2 میں دونوں ہیں۔ ایل بینڈ سار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ چاند کی سطح سے 10 میٹر نیچے تک پانی اور برف کا پتہ لگانے کے قابل ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی آربیٹر پر پانچ مائكرون ویب لینتھ والے ہائی ریجولیشن انفراریڈ اسپیكٹرو میٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

Published: undefined

چندریان-2 کے پاس کئی سائنس پے لوڈ ہیں جو چاند کی ارتقا اور اس کی نشوونما کو تفصیل سے سمجھنے کا راستہ ہموار کریں گے۔ آربیٹر کے تحت 8 پے لوڈ ہیں ، لینڈر کے پاس 3 پے لوڈ ہیں اور روور کے پاس دو پے لوڈ ہیں۔ لینڈر اور روور کے پے لوڈ لینڈنگ سائٹ کے نزدیک صورتحال کا تجزیہ اور مطالعہ کریں گے۔

Published: undefined

چاند کی سطح سے 2.1 کیلومیٹر کی دوری پر چندریان 2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ جانے کے بعد مایوس اسرو کے چیئرمین سیون کا وزیراعظم نے گلے لگاکر حوصلہ بڑھایا۔اسرو کے بنگلورو سنٹر سے آج صبح اپنی روانگی سے قبل کے سیون نے وزیراعظم کو وداع کیا تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے تاہم مودی نے ان کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined