سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فضائی آلودگی ختم کرنے کے لیے ’آئی آئی ٹی دہلی‘ کمربستہ، تحقیق شروع

ملک میں فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) نے تحقیق کے شعبہ میں کئی اقدام کئے ہیں اور اسٹارٹ اپ منصوبے شروع کئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) نے تحقیق کے شعبہ میں کئی اقدام کئے ہیں اور اسٹارٹ اپ منصوبے شروع کئے ہیں۔

Published: 05 Nov 2019, 6:08 PM IST

گزشتہ فروری میں قائم صاف ہوا پر تحقیقی مرکز نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے جاپان اور چین جیسے ممالک میں اس شعبہ میں کئے گئے اقدام کا مطالعہ شروع کیا ہے تاکہ پالیسی تشکیل دینے ، گورننس اور عمل درآمد میں مدد مل سکیں۔ اس کے علاوہ ادارہ قومی علاقے میں پی ایم 2.5 ذرات کی سطح پہلے ہی پتہ لگانے کی تکنیک کا بھی مطالعہ کررہاہے۔

Published: 05 Nov 2019, 6:08 PM IST

آئی آئی ٹی نے پنجاب اور ہریانہ ریاستوں میں اکتوبر۔نومبر میں پرالی جلانے کے واقعہ سے آلودگی کے اثر ات کا مطالعہ کر کے اپنی آخری رپورٹ نیتی آیوگ، پنجاب حکومت اور ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کو سونپ دی ہے۔

Published: 05 Nov 2019, 6:08 PM IST

اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹوں سے ہونے والی آلوددگی کا بھی مطالعہ کیا جارہا ہے جو قومی راجدھانی علاقوں میں آلودگی پھیلانے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ ساتھ ہی قومی راجدھانی سے 100 کلومیٹر دور تک کے کوئلہ پر مبنی تھرمل پاور سے ہونےو الی آلودگی کا بھی مطالعہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کی بسوں پر آلودگی سینسر لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح کو ماپا جاسکے اور اس پر مناسب کارروائی کی جاسکے۔

Published: 05 Nov 2019, 6:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Nov 2019, 6:08 PM IST