سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اب وقت آگیا کہ ملک کو 2-جی سے پاک بنایا جائے: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے کہا کہ آج جب دنیا 5 جی کے دروازے پر کھڑی ہے تب ملک میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2 جی فیچر فون استعمال کر رہے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے جمعہ کو کہا کہ اب ٹو جی موبائل سروس کی وداعی کا وقت آگیا ہے امبانی نے 25 برس قبل آج ہی کے دن ملک میں پہلی موبائل کال کا آغاز ہونے کے موقع پر سیلولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے ’دیش کی ڈیجیٹل اڑان‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ورچول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو 2 جی سے پاک بنایا جائے۔

Published: 31 Jul 2020, 8:25 PM IST

انہوں نے کہاک ہ آج جب دنیا 5 جی کے دروازے پر کھڑی ہے تب ملک میں 30 کروڑ سے زیادہ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2 جی فیچر فون استعمال کر رہے ہیں۔ اس مسئلہ پر فوری طورپر ضروری پالیسی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ امبانی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران موبائل زندگی کا ضروری حصہ بن کر سامنے آیا ہے اور لوگوں کو طاقتور بنانے کا ذریعہ بنا۔ انہوں نے کہاکہ موبائل نے قوم کو مشکل وقت میں جوڑے رکھا اور معیشت کاپہیہ موبائل کی بدولت گھومتا رہا۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ’از آف لیونگ‘ کے خواب کا ذکر کرتے ہوئے امبانی نے کہا کہ ڈیجیٹل موبلیٹی اس خوا ب کو شرمندہ تعبیر کررہی ہے۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے فروغ میں جیو اپنا مکمل تعاون دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Published: 31 Jul 2020, 8:25 PM IST

ڈیجیٹل معیشت میں جیو کے تعاون کے بارے میں امبانی نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہمارے لاکھوں کسانوں، چھوٹے تاجروں، صارفین،چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی انٹرپرائزز، طلبا، اساتذہ، صحت دیکھ بھال ملازموں، جدت کوطاقتور بنانے کے لئے جدید آلات مہیا کرے گا۔اس سے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے نئے اور پرکشش روزگار اور روزی روٹی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں جیو پلیٹ فارمس میں دنیا کی 13 معروف تکنالوجی کمپنیو ں نے سرمایہ کاری کی ہے جو ہندوستانی کارپوریٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

جیو نے اپنے لانچ کے پہلے چار برسوں میں چالیس کروڑ کے قریب صارفین کو جوڑا ہے۔ ٹیلی کوم شعبہ کے پرانی بڑی کمپنیاں ایئر ٹیل اور ووڈا۔آئیڈیا جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی ہیں۔ امبانی نے کہا کہ چار سال سے بھی کم عرصہ میں ہم نے ڈیجیٹل انقلاب کا پھل موبائل صارفین کو دیا ہے۔

Published: 31 Jul 2020, 8:25 PM IST

امبانی نے 15 جولائی کو ریلائنس کی 43 ویں اے جی ایم میں سوشل میڈیا کی قدآور گوگل کے جیو پلیٹ فارمس میں 33737 کروڑ روپے میں 7.73 فیصد اکویٹی دینے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیلی قوم شعبہ کو 2جی سے فری کرنے اور 4جی اور 5جی سستے اسمارٹ فون پیش کئے جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آئندہ تین برس میں ریلائنس جیو کو صارفین کو پچاس کروڑ تک پہنچانے کا ہدف رکھا ہے۔

اس سے پہلے بھی جیو کے سستے فون نے تہلکہ مچایا ہے اور ان کے آنے سے فیچرس فونوں کا بازار تقریباً سمٹ گیا۔ اب سستا اسمارٹ فون لاکر امبانی کی نظر 35کروڑ 2جی صارفین میں سے بیشتر کو جیو کے ساتھ جوڑنے پر ہوگی۔

Published: 31 Jul 2020, 8:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2020, 8:25 PM IST