سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

20 اگست کو چاند پر پہنچے گا چندریان-2، اسرو کا اعلان

خلائی ایجنسی نے کہا کہ زمین سے متعلق اس کی سرگرمیاں آج سے انجام دینے کا منصوبہ ہے 14اگست کو چاند کے اندر کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کے دوسرے چاند مشن چندریان 2 جس کو جی ایس ایل وی مارک 3 کے ذریعہ چھوڑا گیا تھا، توقع ہے کہ 20 اگست کو چاند پر پہنچے گا۔ اسرو نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی اور کہا کہ چندریان 2 جو سری ہری کوٹہ کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا گیا تھا، کے 16منٹ کے بعد ہی مدار میں داخل ہوگیا۔

Published: 24 Jul 2019, 7:10 PM IST

خلائی ایجنسی نے کہا کہ زمین کی طرف کی جانے والی مشقیں، چاند کے آر پار، چاند سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ زمین سے متعلق اس کی سرگرمیاں آج سے انجام دینے کا منصوبہ ہے 14اگست کو چاند کے اندر کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ مشن کے منصوبہ کے مطابق زمین سے متعلق پہلی سرگرمی 1400 تا 15.30 بجے کے درمیان انجام دی گئیں۔ اسرو نے کہا کہ خلائی گاڑی 20 اگست کو چاند پر پہنچے گی۔ آربیٹر، لینڈر (وکرم) اور روور (پرگیان) کے ساتھ چندریان 2 کو کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کے بعد اس کے 48 دن کے چاند کے سفر کا آغاز ہوگیا جس میں یہ چندریان چاند کے جنوبی قطب علاقہ میں اترے گا۔3850 کیلو وزنی چندریان 2 میں 13 ہندوستانی پے لوڈس ہیں۔

Published: 24 Jul 2019, 7:10 PM IST

قبل ازیں چاند کے جنوبی قطبی علاقہ میں پہنچنے میں کئی دشواریاں ہوئی تھیں تاہم چندریان 2 مشن کے ذریعہ چاند کے اس علاقہ پر سافٹ لینڈنگ کی جائے گی جہاں آج تک کسی بھی انسان نے قدم نہیں رکھا ہے۔اس راکٹ میں شامل لینڈر۔ آربیٹر 43 ویں دن علیحدہ ہوجائیں گے۔ اسرو کے صدر نشین ڈاکٹر سیون نے کہا کہ یہ کافی پیچیدہ عمل ہے۔ انہوں نے اسے 15منٹ کی دہشت والا عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کے لئے یہ ونڈو کے ذریعہ لینڈنگ کافی اہم ہے۔

Published: 24 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jul 2019, 7:10 PM IST