رمضان اسپیشل

’رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر اضافی احتیاط برتیں‘

روڈ سیفٹی یو اے ای کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس ایڈل مین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رمضان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تسویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تسویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران سڑکوں پر اضافی احتیاط برتیں کیونکہ اس مہینے میں عام طور پر تھکاوٹ، نیند کے اوقات میں تبدیلی اور افطار سے پہلے رش بڑھنے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا ہے۔ روڈ سیفٹی یو اے ای کے منیجنگ ڈائریکٹر تھامس ایڈل مین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رمضان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر سال سینکڑوں حادثات اور درجنوں ہلاکتوں کا مشاہدہ کرنا افسوسناک ہے۔ رمضان ایک بہت ہی خاص وقت ہے، لوگ اپنے اقارب سے جڑے رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ٹریفک کا ہجوم بڑھتا ہے۔ گویا یہ وقت منفرد چیلنجز بھی لے کر آتا ہے۔"

Published: undefined

روڈ سیفٹی یو اے ای نے 6,000 سے زیادہ آٹو انشورنس دعووں کے ڈیٹا کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں رمضان کے دوران پیش آنے والوں حادثات کے سروے کیے جن سے پتہ چلا کہ 40 سال سے بڑی عمر کے گاڑی چلانے والوں خاص طور پر مردوں کے حادثات میں متاثر ہونے کی شرح زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر حادثے افطار سے پہلے اور صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کے رش کے اوقات میں ہوئے ہیں۔ حادثات کے لیے منگل سب سے زیادہ خطرناک جبکہ اتوار سب سے کم خطرناک دن ہوتے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ اسٹاف رپورٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined