پریس ریلیز

ہمارے پاس بیچ کا راستہ نہیں، ہم خود کی تعمیر کے لیے کریں یا مریں گے: مولانا محمود مدنی

مولانا محمود مدنی نے کہا نے کہا کہ جمعیۃ اپنے نوجوانوں کو اس لیے منظم کر رہی ہے تاکہ وہ ملک، سماج اور انسانیت کے لئے مفید تر بن سکیں اور خود کے لیے بھی کارگر ہوں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

نئی دہلی: جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کا سہ روزہ مظاہرہ و مقابلہ پروگرام این وائی سی گدھ پوری ہریانہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ملک بھر سے جمعیۃ یوتھ کلب کے منتخب کردہ آٹھ سو نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ واضح ہو کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے جمعیۃ نے ایک بڑی تحریک شروع کی ہے جس کا ہدف ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں کو ٹریننگ دینا ہے تاکہ وہ دیش اور سماج کی خدمت کرسکیں۔ اس تحریک کے روح رواں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی ہیں۔

Published: undefined

آج کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ نوجوانوں میں اگر فکر پیدا ہوجائے تو کسی قوم کے لیے اس سے بڑا سرمایہ کچھ اور نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ اپنے نوجوانوں کو اس لیے منظم کر رہی ہے تاکہ وہ ملک، سماج اور انسانیت کے لئے مفید تر بن سکیں اور خود کے لیے بھی کارگر ہوں۔ انھوں نے کہا کہ صالح، مضبوط اور پختہ سماج بنانا اس قدر آسان نہیں ہے۔ اس کے لیے بنیاد سے محنت کرنی ہوتی ہے، یہی کام ہم نے شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے بھارت اسکاؤٹ اور گائیڈ کو منتخب کیا ہے جو انسان کو انسان بنانے اور خدمت خلق کے لیے تیار کرنے کا کام کرتا ہے۔

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہماری جد وجہد کا تسلسل ایسا ہے کہ اسے روزانہ کام کیا جائے تب ہی منزل پاسکتے ہیں۔ جن کی نظر پہاڑ کی چوٹیوں پر ہوتی ہے، ان کے لیے آرام کہاں ہے، فیصلہ ہماری قوم کو کرنا ہے کہ وہ عزت کی زندگی چاہتی ہے یا جفاکشی اور ذلت کی زندگی انہیں منظور ہے۔ ہمیں اگر کچھ کرنا ہے تو ہمیں اس مٹی میں ملنا پڑے گا، زبانی خرچ سے کچھ نہیں ہوتا ورنہ ہمارے درمیان بولنے والے بہت ہیں۔ ہمیں اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے کرنا ہے اصل زندگی تو وہی ہے جس میں ہم دوسروں کے لیے کچھ کریں، ملک کی سلامتی کے لیے کچھ کریں۔

Published: undefined

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پروگرام کے انعقاد کے لیے شیوانگی سکسینہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس ایس رائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھن ریجن بی ایس جی نے نوجوانوں کے فن کی ستائش کی اور جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں کی محنت کی تعریف کی۔ شیوانگی سکسینہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں حوصلہ کو اصل طاقت سے تعبیر کیا۔ قاری احمد اللہ رسول پوری نے جمعیۃ یوتھ کلب کی رپورٹ پیش کی۔

Published: undefined

ہدایت اللہ صدیقی نے کیمپ کی رپورٹ پیش کی، انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں آٹھ سو یوتھ کلب کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب گائیڈ یعنی خواتین اسکاؤٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع غازی آباد، سہارن پور، مظفر نگر، دہلی، باغپت، بنارس بجنور، ہاپوڑ، شاملی، امروہہ، کرناٹک، ہریانہ اسٹیٹ گائیڈ ٹیم نے کلر پارٹی، جوڈو کراٹے، جمناسٹک اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نمایاں فن کا مظاہرہ بنارس یوتھ کلب کے زیر انتظام رضوان بنارسی نے کیا۔

Published: undefined

اختتامی اجلاس میں اسٹیج پر قاری شوکت علی ویٹ، مولانا یامین، مولانا پیر خلیق صابر حیدر آباد، مولانا یحییٰ کریمی، مولانا کلیم اللہ قاسمی، مولانا قمر الدین، مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی یوپی، مفتی حسین بنگلور، قاری ذاکر مظفر نگر اور حافظ قاسم باغپت موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined