ویڈیو: بی جے پی اور سنگھ صرف کانگریس سے خوفزدہ، علاقائی پارٹیوں سے نہیں، راہل گاندھی

شیور کے اختتام پر قومی آواز کے ایڈیٹر سید خرم رضا نے سینئر صحافی پرکاش بھنڈاری سے تفصیلی گفتگو کی اور ان سے شیویر کے تعلق سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔ پیش خدمت ہیں اس گفتگو کے اقتباسات۔

user

سید خرم رضا

اُدے پور میں منعقد ہوئے کانگریس کے سہ روزہ نو سنکلپ شیور میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے واضح اشارہ دیا کہ سنگھ اور بی جے پی سے صرف کانگریس ہی لڑ سکتی ہے اور وہ کانگریس سے ہی خوفزدہ ہیں۔ ان کو علاقائی پارٹیوں سے کوئی خوف نہیں کیونکہ علاقائی پارٹیوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے اور ان کی بی جے پی سے کوئی نظریاتی لڑائی بھی نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کانگریس کارکنان سے کہا کہ انہیں اس لڑائی میں نہ تو مایوس ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی خوفزدہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لڑائی میں کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بتایا کہ کانگریس اس سال گاندھی جینتی کے دن سے کشمیر سے کنیا کماری تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کرے گی۔


شیور کے اختتام پر قومی آواز کے ایڈیٹر سید خرم رضا نے سینئر صحافی پرکاش بھنڈاری سے تفصیلی گفتگو کی اور ان سے شیویر کے تعلق سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔ پیش خدمت ہیں اس گفتگو کے اقتباسات۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔