پریس ریلیز

مشرقِ وسطیٰ کی دھماکہ خیز صورت حال عالمی امن کے لیے شدید خطرہ

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جنگ بندی میں فعال کردار ادا کریں۔

<div class="paragraphs"><p>جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

جمعیۃ علمائے ہند / بشکریہ ٹوئٹر

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مشرقِ وسطیٰ کی انتہائی دھماکہ خیز اور تشویش ناک صورتِ حال پر گہری فکر و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات نے نہ صرف خطے کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے بلکہ عالمی استحکام کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ و رفقا کے جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کے خلاف ہے اور دنیا کو دورِ بربریت کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ساتھ ہی مولانا مدنی نے ایران کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک میں ہونے والی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال فوری طور پر امن کے قیام اور اتحاد و ہم آہنگی کی متقاضی ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی یا عالمی تنازع کا حل قتل و خونریزی نہیں ہو سکتا اور طاقت کے زور پر اپنی بات منانے کی کوششیں نفرت، انتقام اور انسانی المیوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا مدنی نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری جنگ بندی، کشیدگی کے خاتمے اور بامعنی سفارتی مذاکرات کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کریں تاکہ خطہ مزید تباہی سے محفوظ رہ سکے۔ اگر عالمی طاقتوں نے فوری طور پر دانشمندی، انصاف اور سفارتی تدبر کا مظاہرہ نہ کیا تو اس کے منفی اثرات کسی خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔

Published: undefined

مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہر اس قدم کی مخالفت کرتی ہے جو دنیا کو انسانیت کش جنگ و بدامنی کی طرف دھکیلتا ہو۔ اس لیے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined