دہلی ایئرپورٹ پر عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے دہلی حج کمیٹی کے افسران
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: گزشتہ دنوں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج 2025 کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سعودی ایئر لائن کی پرواز نمبر 3086 کے ذریعے 399 حجاج کرام کا پہلا قافلہ 12 جون کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر اترا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور دیگر افسران و عملے نے تمام حجاج کرام کا والہانہ استقبال پھولوں کا ہار پہنا کر کیا۔ پہلی فلائٹ سے آنے والے 399 حجاج میں 188 خواتین اور 211 مرد حضرات شامل ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں اس سال کا حج بہت ہی آسان اور سہولت بخش رہا۔ اگرچہ سعودی عرب میں موسم کافی گرم اور خشک رہا، تاہم منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بہتر انتظامات کے باعث حجاج کرام کو تمام مناسک حج آرام دہ اور آسانی سے ادا کرنے کا موقع ملا۔
Published: undefined
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق 12 جون سے شروع ہونے والا حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ آئندہ ماہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے کل 15069 حجاج کرام 37 پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے۔ 12 جون سے 25 جون تک واپس آنے والے حجاج سعودی عرب کے جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آئیں گے جبکہ 26 جون سے 10 جولائی تک آنے والے تمام حجاج مدینہ منورہ سے دہلی واپس ہوں گے۔ اس دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے وطن واپس آنے والے حجاج کے لیے ’حج منزل‘ میں قیام کی سہولت بھی فراہم کی ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے حجاج دہلی پہنچنے کے بعد اپنی سہولت کے مطابق وہاں قیام کر سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined