تصویر بذریعہ پریس ریلیز
ممبئی: ’’ملک کے عوام کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ملک کی جمہوریت اور آئین کا قتل کیا جا رہا ہے۔ آج اپوزیشن کی ہر آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخی کی جا رہی ہے اور ان تمام باتوں کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘ مذکورہ باتیں ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے کہیں۔
Published: undefined
آج رکن اسمبلی اسلم شیخ کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے دہیسر چیک ناکہ پر کانگریس کے سابق قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسلم شیخ نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ اگر لوک سبھا میں حکمرانوں کے خلاف سوالات اٹھانے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ہو جاتی ہے تو یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا واقعی ملک میں جمہوریت باقی ہے؟ یہ سوال اب عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ حکمرانوں نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر کے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے۔ اس ملک نے ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا۔
Published: undefined
اسلم شیخ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بی جے پی چاہے جتنی کوششیں کر لے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی، کانگریس ملک کی عوام اور ان کے مسائل کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جہاں تک بات راہل گاندھی کی ہے تو وہ ان سب باتوں سے کبھی ڈرنے والے نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined