پریس ریلیز

مجیدیہ یونانی اسپتال، جامعہ ہمدرد نے  حاصل کیا ’این اے بی ایچ‘ سرٹیفیکیشن

مجیدیہ یونانی اسپتال مریضوں کو صحت و تندرستی کے لیے ایک قابل اعتماد اور جامع خدمات پیش کرنے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کر رہا ہے، اس لیے یہ یونانی علاج مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے نیا معیار قائم کرتا ہے

<div class="paragraphs"><p>جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم این اے بی ایچ سرٹیفکیشن حاصل کرتے ہوئے</p></div>

جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم این اے بی ایچ سرٹیفکیشن حاصل کرتے ہوئے

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: آیوش ہیلتھ کیئر سسٹمز کے لیے ایک اہم سنگ میل طے ہوا جب مجیدیہ یونانی اسپتال، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے سرکاری طور پر اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے نیشنل ایکریڈٹیشن بورڈ فار ہاسپیٹل (این اے بی ایچ) سے سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا۔ یہ اسپتال اس معزز سرٹیفیکیشن کے ساتھ یونانی ہیلتھ کیئر مہیا کرانے والوں کے منتخب گروپ میں شامل ہو گیا ہے اور مجیدیہ یونی اسپتال کو آیوش ہیلتھ کیئر میں سب سے آگے رکھتا ہے۔

Published: undefined

چونکہ مجیدیہ یونانی اسپتال مریضوں کو صحت اور تندرستی کے لیے ایک قابل اعتماد اور جامع خدمات پیش کرنے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کر رہا ہے، اس لیے یہ یونانی علاج معالجہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔ این اے بی ایچ سرٹیفیکیشن کے ساتھ، اسپتال نہ صرف اپنی ساکھ کو بڑھاتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ یہاں  مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج، حفظان صحت اور اخلاقی طریقوں کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ہوں۔ یہ سرٹیفیکیشن علاقے میں آیوش ہیلتھ کیئر کی دنیا میں ایک معروف خدمت فراہم کرنے والے کے طور پر اسپتال کی مارکیٹ پوزیشن کو مزید بڑھاتا ہے۔

Published: undefined

پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشارعالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد اور پروفیسر عاصم علی خان، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈین، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر منہاج احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، مجیدیہ یونانی اسپتال نے باضابطہ طور پر ایک عظیم الشان یونانی یوم کی تقریب اور بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر جامعہ ہمدرد میں 13 فروری 2025 کو این اے بی ایچ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ یہ سرٹیفکیٹ ڈاکٹر اتُل موہن کوچر، سی ای او، نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس نے خود دیا۔ پروفیسر عاصم علی خان نے کہا کہ پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشارعالم، عزت مآب  وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد کی قیادت میں یہ ایکریڈٹیشن محفوظ، موثر اور اعلیٰ معیار کے آیوش علاج فراہم کرنے کے ساتھ، مریضوں کی رسائی کو وسیع کرنے کے علاوہ حکومتی یا غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ امپینلمنٹ کے ذریعے مریضوں کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

Published: undefined

پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشارعالم، عزت مآب وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے تمام عہدیداران  بشمول پروفیسر عاصم علی خان، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈین، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر منہاج احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، مجیدیہ یونانی اسپتال، ڈاکٹر احتشام الرحمٰن، ڈپٹی  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر نصرت احمد، اسسٹنٹ کوالٹی منیجر اور ان کی ٹیم، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس، تمام فیکلٹی ممبران، نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران، جامعہ ہمدرد کے طلباء کو اس بڑی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined